قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ

آر اے ٹی ایس ۔ ایس سی او ممبر ریاستوں کے لیے عصری خطرے کے ماحول میں سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے پر، آر اے ٹی ایس ۔ ایس سی او کا عملی سیمینار، 7سے8 دسمبر 2021

Posted On: 09 DEC 2021 6:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 دسمبر 2021: نیشنل سیکورٹی کونسل سکریٹریٹ (این ایس سی ایس)، حکومت ہند نے ڈیٹا سیکورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی) کے تعاون سے، ایک نالج پارٹنر کے طور پر، 07-08 دسمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے اراکین کے لئے "عصر حاضر کے خطرے کے ماحول میں سائبر اسپیس کو محفوظ بنانا" پر دو روزہ عملی سیمینار کا انعقاد کیا۔

ہندوستان نے 28 اکتوبر 2021 سے ایس سی او کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے کی کونسل (آر اے ٹی ایس ۔ ایس سی او) کی صدارت ایک سال کی مدت کے لیے سنبھالی۔ یہ سیمینار پہلی تقریب ہے جس کی میزبانی، ہندوستان نے اپنی صدارت کے دوران کی۔ یہ دوسری بار ہے، ہندوستان اس طرح کے سیمینار کی میزبانی کر رہا ہے۔ پہلا سیمنار اگست 2019 میں حیدرآباد، ہندوستان میں منعقد ہوا تھا۔ کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے سیمینار 2020 میں منعقد نہیں ہو سکا تھا۔

اس سیمینار میں پالیسیوں اور حکمت عملیوں، سائبر دہشت گردی، رینسم ویئر، اور ڈیجیٹل فرانزک جیسے اہم شعبوں پر توجہہ مرکوز کی گئی۔ اس سیمینار میں آر اے ٹی ایس ۔ ایس سی او کی ایگزیکٹو کمیٹی (ای سی) اور ایس سی او کے تمام ممبر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پروگرام نے،آن لائن جرائم اور مجرمانہ رویے کی بدلتی ہوئی نوعیت پر توجہ مرکوز کی تاکہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں سے وابستہ خطرات، رجحانات، مسائل، جوابات اور اخلاقی سوالات کو سمجھا جا سکے۔ پروگرام نے سائبر دائرے سے متعلق مسائل کا ایک بین الضابطہ اور کثیر جہتی نقطہ نظر سے جائزہ لیا، جس سے چیلنجز کی ایک رینج پر، ایک منفرد نظریہ پیش کیا گیا۔ ڈیجیٹل فرانزک امتحان کے دوران تکنیکی چیلنجوں پر کیس کے منظرناموں کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیمینار نے شرکا کو دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی سے سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے میں متعلقہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے عملی تجربہ فراہم کیا۔ عالمی مصنوعات اور آلات کی نمائش کے لیے مختلف ہندوستانی ڈیجیٹل فرانزک ٹولز اور حل فراہم کرنے والوں کی طرف سے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یہ ہندوستانی اقدام، دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور انتہا پسندوں کی طرف سے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا مقابلہ کرنے کے لیے آر اے ٹی ایس ۔ ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی کوشش ہے۔

*****

U.No.14030

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1779941) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi