ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
دلی - این سی آر میں ہوا کی کوالیٹی کے بندوبست سےمتعلق کمیشن کی انفورسمنٹ ٹاسک فورس نے 228 کارخانوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا
Posted On:
09 DEC 2021 6:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09 ، 2021/ این سی آر میں ہوا میں آلودگی پھیلانے والے شعبوں کے تحت آنے والے ان کارخانوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے جو ہوا میں آلودگی پھیلاتے ہیں۔ یہ معائنہ پرواز کرنے والے 40 اسکواڈس کے ذریعے کیا جا رہا ہے جنہیں کمیشن نے تشکیل دیا ہے۔ کمیشن کی انفورسمنٹ ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) فیلڈ کی سطح کی کارروائی اور پرواز کرانے والے اسکواڈس کی معائنہ رپورٹوں کا روزانہ جائزہ لے رہی ہے۔
یہ فلائنگ اسکواڈس خاس طور پر مختلف سمتوں اور کمیشن کی طرف سے ہوا کی آلودگی خاص طور پر سردی کے مہینوں میں کیے گئے اقدامات کے تئیں وقتاً فوقتاً کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہیں۔ ان اقدامات میں ماحولیاتی ضابطے اور رہنما ہدایات بھی شامل ہیں جو مرکزی اور ریاستی سرکاروں میں متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے جاری کی جاتی ہیں۔
عام طور پر یہ عمل درآمد اطمینان بخش ہوتا ہے اور دب بہ دن اس میں بہتری آرہی ہے۔ تاہم ، ان شعبوں میں شدید قسم کی خلاف ورزیوں کی اب بھی اطلاعات مل رہی ہیں۔ خاص طور پر صنعتی اداروں ، تعمیراتی اور انہدامی پروجیکٹوں کی جگہوں ، صنعتی تنصیبات / کمرشیئل جگہوں اور رہائشی مقامات پر ڈیزل جنریٹر کے استعمال کے بارے میں ۔
جغرافیائی ضمن میں اس طرح کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات قومی راجدھانی خطے کے دائرے کار میں آتی ہیں ۔ دلی کے این سی ٹی اور ہریانہ ، یو پی اور راجستھان کے این سی آر ضلعوں سے بالترتیب 38، 48، 104 اور 38 اطلاعات محصول ہوئی ہیں ۔
انفورسمنٹ ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) نے معائنہ رپورٹوں میں عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق رپورٹوں کے موصول ہونے کے بعد اس طرح کے کارخانوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہوا کی کوالٹی میں مزید کوئی ابتری پیدا نہ ہو۔
17 دسمبر ، 2021 تک مجموعی طور پر 1215 معائینے کے سلسلے میں کمیشن کی ہدایات کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی اطلاعات 228 کارخانوں سے موصول ہوئی۔ ان میں سے 128 صنعتوں ، 58 سی اینڈ ڈی پروجیکٹوں اور 42 کمرشیئل / رہائشی جگہوں پر کام کاج کی نشاندہی کر کے انہیں بند کر دیا گیا۔
خلاف ورزی کرنے والے کارخانوں کے سلسلے میں نہ صرف بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں بلکہ فلائنگ اسکواڈس نے 111 کارخانوں کو کمیشن کی طرف سے مزید احکامات جاری کیے جانے تک بند بھی کرا دیا گیا ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –14033
(Release ID: 1779936)
Visitor Counter : 179