وزارت دفاع

بھارتی بحریہ ، آئی سی جی اور ماسٹر کو سمندر میں غیر معمولی بہادری کے سلے میں آئی ایم او ایوارڈ

Posted On: 09 DEC 2021 6:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09 ، 2021/ سمندر میں انفرادی طور پر غیر معمولی ہنر مندی اور حوصلے  کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کے لیے انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) سالانہ طور پر ان افراد یا گروپوں کو ایوارڈ دیتی ہے  جو اپنی زندگیوں کو جوکھم میں ڈالتے ہیں یا سمندر میں لوگوں کی زندگی بچانے کی کوشش میں غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں یا بحری ماحول کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں کی روک تھام کرتے ہیں۔

اس سال ، آئی ایم او کونسل نے بھارتی بحریہ ، بھارتی ساحلی گارڈ اور ماسٹر نیز اوشیئن بلیس کے عملے کے ارکان کو توصیف نامے عطا کیے ہیں۔ یہ توصیف نامے ایم / ٹی نیو ڈائمنڈ  کی بچاؤ کارروائی کے تئیں غیرمعمولی حوصلے پر مبنی کوششوں پر دیئے گئے ہیں جس میں آگ لگ گئی تھی اور وہ ساحل کی طرف بڑھ رہا تھا اور جو آتش گیر سامان  سے لدا ہوا تھا۔ بھارتی بحریہ ، بھارتی ساحلی گارڈ اور اوشین بلیس کے عملے کے بچاؤ ٹیم کے ارکان نے آگ بجھانے کی دیرپا اور موثر کارروائی کی اور کافی ہنرمندی کے ساتھ اس جہاز کو ساحل سے دور لے گئے جس کی وجہ سے سمندر میں جانوں کو بچایا جا سکا اور سمندر میں آلودگی پھیلانے والے ایک شدید واقعہ کو روکا جا سکا۔

۔۔۔

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –14032



(Release ID: 1779934) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi , Hindi