وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ساہتیہ اکادمی قبائلی فن اور ثقافت کے تحفظ کے لیے سمینار، سمپوزیا اور خصوصی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے: شری جی کشن ریڈی

Posted On: 09 DEC 2021 5:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 دسمبر 2021: ملک بھر میں قدیم ثقافت، لوک فن اور لوک موسیقی کی حفاظت، فروغ اور تحفظ کے لیے، حکومت ہند نے سات زونل کلچرل سینٹرز (زیڈ سی سی) قائم کیے ہیں۔ لوک ادب کے تحفظ کے لیے، ساہتیہ اکادمی، جو کہ وزارت ثقافت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، پورے ملک میں قبائلی ادب پر ​​علاقائی اور قومی سطح پر سیمینار اور سمپوزیا کا انعقاد کر رہی ہے، اس کے علاوہ متعدد اہم اشاعتیں بھی شائع کی جا رہی ہیں۔ مزید برآں، اکادمی ’’لوکا: دی مینی وائسز‘‘ کے نام سے ایک پروگرام بھی منعقد کرتی رہی ہے، جس میں لیکچرز کے ساتھ ساتھ مظاہرے بھی شامل ہیں۔ یہ پروگرام، ملک میں قبائلی فن اور ثقافت کی حفاظت اور تحفظ کے لئےخصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ سنگیت ناٹک اکادمی ملک بھر میں لوک اور قبائلی پرفارمنگ آرٹس پر مرکوز 'دیشاج' سمیت مختلف تہواروں کا اہتمام کرتی ہے۔

سال2020-21 کے لیے قدیم ثقافت، لوک فن، لوک موسیقی اور لوک ادب کے تحفظ کے لیے زیڈ سی سی کو مختص کیے گئے فنڈز 4210.00 روپے (لاکھ میں) اور 2021-22 کے لیے 5310.00 روپے (لاکھ میں) ہیں۔

یہ اطلاع شمال مشرقی خطہ کے ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔

*****

U.No.14026

(ش ح - اع - ر ا)


(Release ID: 1779859) Visitor Counter : 125


Read this release in: Hindi , English