وزارت دفاع

صدر جمہوریہ  نے  22 ویں  میزائل  ویسیل  اسکویڈرن کو پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ سے  نوازا

Posted On: 08 DEC 2021 6:26PM by PIB Delhi

بھارت کے عزّت مآب  صدر جمہوریہ  جناب رام ناتھ کووند نے 8 دسمبر  2021 کو ممبئی میں بحریہ کے   ڈوک یارڈ کے مقام پر منعقد ایک  متاثر کن رسمی  پریڈ  کے  بعد ، 22 ویں میزائل ویسیل  اسکویڈرون  کو  پریزیڈنٹس  اسٹینڈرڈ   سے نوازا ۔ یہ اسکویڈرون  بھارتی  بحریہ کی‘‘ کلرس اسکویڈرون ’’  کے  نام سے بھی   معروف ہے ۔ اس موقع پر  ڈاک کے محکمے   کے ذریعہ تیار کردہ ایک یادگاری   ڈاک ٹکٹ کا   بھی اجرا کیا گیا ۔

اس تقریب میں مہاراشٹر کے عزّت مآب گورنر جناب بھگت سنگھ  کو شیاری ، ایڈمرل آر ہری کمار ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم ،  وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، چیف آف نول اسٹاف ، وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ،  اے  وی ایس ایم  ، وی ایس ایم ، فلیگ آفیسر  کمانڈنگ – ان – چیف  ، ویسٹرن  نول  کمانڈ  اور   بہت سے  دیگر  سویلین  اور  فوجی  شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

22 ویں میزائل ویسیل  اسکویڈرن، ممبئی میں متعین  ہے  اور یہ میزائل ویسیل پرابل، پرالایا، ناشک ، نشانک، ویپل، وبھوتی، وناش اور ودیوت پر مشتمل  ہے۔

کلر اسکویڈرون  کی جڑیں 1971 کی جنگ سے مربوط ہیں ۔ جب سابق یو ایس ایس  آر  سے  بھارتی  بحریہ  میں نئی نئی شامل کی گئی  اوسا 1 کلاس  میزائل کشتیوں نے آپریشن ٹرائی ڈینٹ  اور آپریشن  پائتھن میں حصہ لیا تھا ۔اور انہوں نے   بھارتی  بحریہ کو  بحیئرہ  عرب  میں اس وقت  کی  کارروائیوں  میں سبقت حاصل کرنے   میں  بہت تعاون کیا  تھا۔  ان دونوں آپریشن  کے  دوران  پاکستان  کی بحریہ کے  یونٹوں  اور کراچی  بندرگاہ  پر حملوں کی وجہ سے پاکستان  کی بحریہ کی جنگ چھیڑنے  کی صلاحیت  کو موثر طریقے  سے ختم  کر دیا تھا  اور ان میزائل  ویسیلز کے لئے  ‘‘ کلرس ’’ کی  عرفیت  حاصل  کی تھی۔

سال 2021، 1971 کی جنگ میں بھارت کی فتح  کی 50 ویں سالگرہ کا سال ہے اور یہ سال ‘‘ کلرس اسکویڈرون ’’ کے  قیام  کا  50 واں  سال بھی  ہے ۔ یہ اسکویڈرون مغربی   ساحلی علاقوں میں بھارت کے سمندری  دفاع میں پیش پیش  رہتی ہے۔

پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ تقریب  کے  دران شاندار رسمی   پر یڈ کا انعقاد  کیا گیا ۔ اس پریڈ  کا صدر  جمہوریہ   کو  بحریہ کے  مسلح  گارڈ  کی جانب  سے  ہتھیاروں کی سلامی  پیش کئے  جانے  کے  ساتھ  آغاز ہوا  جس کے بعد    اسٹینڈرڈ سے  سرفراز کیا گیا۔   یہ  تقریب  بحریہ کے اہلکاروں  کے  ذریعہ  کنٹی نوئیٹی  ڈرل کے مظاہر ہ اور مارکوس اور بحریہ  کے ہیلی کاپٹروں  کے  ذریعہ  ایک کارروائی   جاتی مظاہرہ کے ساتھ  اختتام پذیر ہوئی ۔

Pix1Z6Q5.jpg

Pix5LGYW.jpg

Pix10LIDZ.jpg

*************

( ش ح ۔ ع م ۔ ر ب(

U. No.13993

 



(Release ID: 1779704) Visitor Counter : 102


Read this release in: Hindi , English