ریلوے کی وزارت

ریلوے کے 484 پروجیکٹس ، جو 51165 کلو میٹر پر محیط ہیں، منصوبہ سازی / منظوری / عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں

Posted On: 08 DEC 2021 6:47PM by PIB Delhi

 

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اوراطلاعاتی تکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دیں۔

ریلوے کے پروجیکٹوں کو زونل ریلوے کے حساب سے منظوری دی جاتی ہے نہ کہ ریاستوں کےحساب سے، اس لئے  کہ  ریلوے کے منصوبے  بہت سی ریاستوں  کی سرحدوں تک جاتے ہیں۔ یکم اپریل2021 کے مطابق ، ریلوے کے 484 پروجیکٹس جن کی طوالت 51165 کلو میٹر ہے اورجن پر آنے والی لاگت تقریبا 7.53 لاکھ کروڑ روپئے ہے،  منصوبہ سازی / منظوری / عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔  ان میں سے 10638 کلو میٹر  لمبی ریلوے لائن نے کام شروع کردیا ہے اور مارچ 2021 تک تقریبا 2.14 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

  1. نیولائن  187پروجیکٹس جو 21037 کلو میٹر لمبائی کو کور کریں گے اورجن پر 405916 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ اس میں سے 2621 کلو میٹر طویل لائن کام شروع کرچکی ہے اور مارچ 2021 تک اس پر 105591 کروڑ روپئے خرچ کئے جاچکے تھے۔
  2. گیج تبدیلی کے 46 پروجیکٹس جن کی لمبائی 6213 کلو میٹر ہے،اور جن پرآنےوالی لاگت 53171 کروڑ روپئے ہے۔اس میں سے 3587 کلو میٹر لائن نےکام شروع کردیا ہے۔مارچ 2021 تک  اس پروگرام پر 22184 کروڑ روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں۔
  • iii. ڈبلنگ کے 251پروجیکٹس جو 23915 کلو میٹر کا احاطہ کرتے ہیں اورجن پر 293471 کروڑ روپئے کی لاگت آنی ہے،اس میں سے 4430 کلو میٹر طویل لائن نے کام کرنا شروع کردیا ہےاور اس پر مارچ 2021 تک تقریبا 86041 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔

ریلوے پروجیکٹوں کی  زونل ریلوے کے حساب سے تفصیلات، جس میں لاگت ، اخراجات  وغیرہ سب شامل ہیں، انڈین ریلویز کی ویب سائٹ پر  عوام کے علم میں لائے جانے کےلئےدستیاب ہیں۔

*************

ش ح- س ب – ف ر

U. No.14002



(Release ID: 1779686) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Marathi