بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی میں توانائی کے تحفظ کا منفردہفتہ جاری ہے


توانائی کے تحفظ کے پیغام کو پھیلانے کے لئے ملازمین اور ٹھیکے پر کام کرنے والے ورکروں کی جانب سے نکّڑ ناٹک ، پیپ ٹاکس ، واکاتھانس اور حلف لینے جیسی مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں

توانائی کے تحفظ کا عام اصول ہے ،ری سائیکل ،دوبارہ استعمال اور ری انوینٹ

Posted On: 08 DEC 2021 6:24PM by PIB Delhi

آج سے  شروع ہونے والے توانائی کے تحفظ کے منفردہفتہ کی تقریب منانے کی غرض سے  این ٹی پی سی کے  توانائی ،اثر انگیزی  مینجمنٹ گروپ ( ای ای  ایم جی ) نے  دن کا آغاز  پیپ ٹاکس ، واکاتھانس   کے ساتھ شروع کیا اور اس  موقع پر پلانٹ کے مختلف  شعبوںمیں کام کرنے والے ملازمین  اور  ٹھیکے پر کام کرنے والے ورکروں  کی  جانب سے عہد لینے  کے علاوہ نکڑ ناٹک    اور دیگر سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔

 ایک کمپنی کے طورپر این ٹی پی سی ہمیشہ   گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو  کم کرکے   اور توانائی کی مانگ کو  پورا کرکے ملک میں  توانائی کی  شدت کو کم کرنے میں  پیش  پیش رہی ہے ، جو  عالمی تمازت  اور  آب وہوا میں تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے  کے لئے ذمہ دار ہیں۔

اس دن توجہ کا خاص مرکز  نکڑ ناٹک تھا ، جو  این ٹی پی سی بونگائی  گاؤں  میں   کوکرا جھار کے  سینٹر ل ونگ  آف ٹکنالوجی  ( سی آئی ٹی )  کے این ایس ایس ونگ کے  اشتراک سے   انجام دیا  گیا تھا۔


PHOTO-2021-12-08-16-04-22 (6).jpg

مختلف  اسٹریمس  کے نوجوان  انجنئرنگ  طلبا نے کوکراجھار کے سالا کاٹی کی  مصروف  مارکیٹ  علاقے میں آدھے  گھنٹے کا ڈرامہ  پیش  کیا ۔اس ڈرامے میں قدرتی وسائل کے تحفظ  اور اس کی بحالی میں این ٹی پی سی کے  رول کو اجاگرکرنے سمیت  توانائی کے تحفظ کے مختلف  پہلوؤں  پرتوجہ مرکوز  کی گئی ۔ ری سائیکل ،دوبارہ استعمال اور ری انوینٹ کے  عام اصول   کو اجاگر کرتے ہوئے  نکڑ ناٹک  عوام کی توجہ کا مرکز بنا جو مقامی زبان میں  پیش کیا گیا تھا۔

PHOTO-2021-12-08-16-04-22 (1).jpg

ولیج کانسل ڈیولپمنٹ کمیٹی  کی چیئر پرسن  محترمہ  جھرنا بسو  متاری   ،  ولیج کونسل  ڈیولپمنٹ کمیٹی کے  وائس چیئر پرسن جودو ناتھ  بسو متاری  ، ای ای  ایم جی کے  اے  جی ایم  جناب  سوسو وان داس ، بجلی اسٹیشن کے  شعبہ جاتی سربراہان اور ملازمین   کے علاوہ دیگر شخصیات نے  بھی ان سرگرمیوں  میں شرکت کی ۔

*************

ش ح۔ح ا۔رم

U-14001



(Release ID: 1779685) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi