وزارت دفاع

بیرونی ملکوںمیں تربیتی تعاون بڑھانے کے لئے، خلیجی ممالک میں آئی این ایس سدرشنی کی تعیناتی

Posted On: 08 DEC 2021 6:58PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا تربیتی جہاز آئی این ایس سدرشنی نے  تین دن کے آپریشنل ٹرن راؤنڈ ( او ٹی آر ) کے لئے 5دسمبر 2021  کو اومان  مسقط  میں   سلطان قابوس  بندرگاہ کا دورہ کیا۔ یہ جہاز  کوچی میں قائم  پہلی تربیتی  اسکواڈرن  کا  ایک حصہ ہے، جو بھارتی بحریہ کے    تربیت  پانے والوں  کو  سمندر کا تجربہ فراہم کرتا ہے ۔ یہ جہاز مشرق وسطیٰ  میں تعینات کیا گیا ہے ،جس کا مقصد اس خطے کے دوست  ممالک کے ساتھ دوستی کو مضبوط کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خَلیج میں آباد غیر مقیم  بھارتیوں تک رسائی  بھی حاصل کرنا ہے۔

مسقط  میں اپنے قیام کے دوران  جہاز کا عملہ اومان کی شاہی بحریہ   کے ساتھ  سرگرمی سے مصروف  عمل ہے ۔  کمانڈنگ آفیسر کاماڈور سری کانت وینو گوپال نے اومان کی   شاہی  بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کا سرکاری دورہ کیا اور اومان کی شاہی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر آر این او  میں  ڈائریکٹر جنرل انسانی وسائل کیپٹن علی الحسینی کے ساتھ بات چیت کی اور  نوجوان افسروں کی تربیت  ، بحری تعاون اور    جہازرانی کی تربیت کے پہلوؤں  کے علاوہ دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا ۔اس جہاز نے   آر این او سیل ٹریننگ  شپ  شباب  اومان  دوئم  اور  ودحم   بحری اڈے کے دورے کی شکل میں آپریشنل  تبادلہ خیال بھی کیا ۔

کمانڈنگ آفیسر نے مقسط  ، اومان میں  بھارت کے سفیر عالیجناب امت  نارنگ سے بھی ملاقات کی  ۔ بھارتی سفارتخانے کے عملے کے ساتھ  ساتھ سفیر نے جہازکا دورہ کیا اور   رسمی طورپر جہاز میں سوار ہوکر آس پاس کے علاقوں کا دورہ کیا۔

 آئی این ایس سدرشنی کو    گوا شپ یارڈ لمٹیڈ  کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ جہازملک کی  تکنیک سے ہی جہازرانی کی تربیت  کے لئے ہے اور یہ بھارتی بحریہ کے جنوبی  بحری کمانڈ  کے تحت کیرالہ  کے کوچی میں مقیم ہے۔ اس کے  سسٹر جہاز آئی این ایس   ترنگنی   پہلی تربیت کے اسکواڈرن   کی  جہازرانی تربیت   کا  ایک  عنصر  ہے اور دوست ملکوں کے آئی این عملے   کے ساتھ ساتھ جونئیر افسروں کو  جہازرانی کی تربیت فراہم کررہا ہے ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)74V0.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(8)XLMW.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)VOBL.jpeg

*************

ش ح۔ع م۔رم

U-13992

 



(Release ID: 1779644) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi