خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اسرو کے پاس ، چھوٹے جزیرے کی ریاستوں کو  بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے سیلاب سے بچانے کے لیے مطلوبہ ٹیکنالوجی موجود ہیں


لچکدار جزیرہ ریاستوں کے لیے بنیادی ڈھانچے(آئی آر آئی ایس)، جغرافیائی خطوں میں 58 چھوٹے جزیروں کی ترقی پذیر ریاستوں (ایس آئی ڈی ایس) کو ، اپنی مدد فراہم کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 08 DEC 2021 4:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 دسمبر 2021: سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ آراضی سائنسی، پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے محکمے کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہےکہ   اسرو کے پاس چھوٹے جزیروں کی مدد کے لیے ،خلاء پر مبنی مادخل کا استعمال کرتے ہوئے ، سمندری طوفانوں کی پیشگی وارننگ، ساحلی  سلسلوں اور مرجان کی چٹانوں کی  نگرانی کے بارےمیں معلومات فراہم کرنے کے لیے مطلوبہ ٹیکنالوجی اور مہارت موجود ہے تاکہ ان ریاستوں کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے  ان کی مدد کی جاسکے۔

آج لوک سبھا میں وزیر موصوف نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ اسروبحیرہ ہند کے علاقے میں چھوٹے جزائر کی ترقی پذیر ریاستوں (ایس آئی ڈی ایس) کو اس طرح کی معلومات فراہم کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان، برطانیہ، آسٹریلیا، فجی، جمیکا اور ماریشیس نے  گلاسگو میں منعقدہ 26ویں کانفرنس کے دوران، ایس آئی ڈی ایس کو بنیادی ڈھانچے کے نظام کی تباہی سے نمٹنے کے لیے، مشترکہ طورپر ایک پہل کی ہے جس کا انعقاد اقوام متحدہ کے ذریعے برطانیہ کے شہر کلاسگو میں کیا گیا تھا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آئی آر آئی ایس کو، لچکدار بنیادی ڈھانچے کی فروغ کے لیے موجودہ مالیاتی طریقہ کار  تک رسائی کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

 

اسرو خلاء پر مبنی مادخل کو استعمال کرتے ہوئے بحیرہ ہند میں اٹھنے والے تمام طوفانوں  کی پیشگی ٹریکنگ ، شدت، طوفان آنے کے اوقات اور مقامات کے لیے پیشگوئی کرتاہے۔ دوسری جانب ہندوستان کا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، طوفان کی پیشگوئی کی ایڈوائزری فراہم کرنے کے لیے مرکزی ایجنسی ہے۔ اسرو، سب کی مدد کے لیے پیشگوئی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور تحقیق وترقی کے ماحصل کو شائع کرنے  میں آئی ایم ڈی کی معاونت کرتا ہے۔

اسرو نے ہندوستانی ساحلی خطے کے ساتھ ساتھ منتخبہ ریاستوں کی کمزوریوں کا جائزہ لیا ہے اور ان ساحلی علاقوں کی شناخت کی ہے جو سطح سمندر میں اضافے کے باعث خطرے سے دوچار ہوتےہیں۔ اسرو طوفان کے ابھرنے اور طوفان کی شدت کے بارے میں حقیقی وقت کی پیشگوئی کرتا ہےجو کہ سمندری طوفان کے دوران ہندوستانی ساحلوں کے لیے ہوتی ہے اور جسے سیٹلائٹ کے مشاہدات اور اعدادی ماڈل استعمال کرتے ہوئے فراہم کیا جاتا ہے۔بحیرہ ہند، بحیرہ احمر اور بحیرہ عدن کی مرجانی جٹانوں کے نقشے شائع کئے گئے ہیں اور انھیں باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔اسرو کے وی ای ڈی اے ایس جیو پورٹل پر ایک علاقائی مخصوص کورل بلیچنگ نگرانی نظام چلایا جاتا ہے جو کہ سطح سمندر کے درجہ حرارت کے اعداد وشمار پر مبنی ہوتا ہے۔

*****

U.No.13961

(ش ح - اع - ر ا)

 



(Release ID: 1779449) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Tamil