وزارتِ تعلیم
پیشہ ورانہ تعلیم سے طلبا کی روزگار کی اہلیت میں اضافہ ہوگا
Posted On:
08 DEC 2021 5:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 ، 2021/ تعلیم کے وزیر مملکت محترمہ انّ پورنا دیوی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ تعلیم آئین کی موجودہ فہرست میں شامل ہے اور زیادہ تر اسکول متعلقہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی ذمہ داری ہے ۔ پیشہ ورانہ تعلیم کا ہب اینڈ اسپوک ماڈل مرکز کی طرف سے اسپانسر کی گئی اسکیم ‘‘سمگر شکسا ’’کے تحت سال 22-2021 سے شروع کیا گیا ہے۔ سال 22-2021 کے دوران کل 136 ہب اسکولوں اور 241 اسپوک اسکولوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس ماڈل کے تحت قریب کے اسپوک اسکولوں میں پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کے لیے ہب اسکولوں کے موجودہ پیشہ ورانہ بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ پچھلے تین سال میں کوئی بھی نشانہ مقرر نہیں کیا گیا تھا کیونکہ ہب اینڈ اسپوک ماڈل سال 22-2021 سے شروع کیے گئے تھے۔ روزگار کے لیے اہل بنانے والی ہنر مندیوں کا ماڈیول پیشہ ورانہ نصابات کا ایل لازمی حصہ بنایا گیا ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –13965
(Release ID: 1779437)