ٹیکسٹائلز کی وزارت

اشیاء کے جغرافیائی اشارے (اندراج اور تحفظ) قانون 1999 کے تحت ، 65 اہم روایتی دستکاری کی مصنوعات رجسٹر ہیں


کچھ تکنیکی خصوصیات کے ساتھ ٹیکسٹائل کی 11 اشیاء، خصوصی طورپر ہینڈلوم پر پیداوار کے لیے مخصوص ہیں

Posted On: 08 DEC 2021 4:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8 دسمبر 2021: حکومت،  ہینڈلوم  کے  (پیداوار کے لیے آرٹیکل کی ریزرویشن) قانون 1985 کو صرف ہتھ کرگھوں پر مخصوص اشیاء کی پیداوار کے لیے نافذ کر رہی ہے اوریہ ملک میں  ہتھ کرگھے کے بنکروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔ کچھ تکنیکی خصوصیات کے ساتھ ٹیکسٹائل کی 11 اشیاء، خصوصی طور پر ہینڈ لوم پر پیداوار کے لیے محفوظ ہیں۔ قانون کے موثر نفاذ کے لیے ، اہل ریاستی حکومتوں کو ، اسکیم کے تحت مرکزی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ متعلقہ ریاستی ہینڈلوم کے محکموں اور مرکزی حکومت کے فیلڈ دفاتر کے ذریعے معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ قانون کی دفعہ کو موثر طور پر نافذ کیا جاسکے۔

حکومت نے ہینڈ لوم پر بنی ہوئی مصنوعات کی شناخت کرنے کے لیے ’ہینڈلوم مارک‘ متعارف کرایا ہے۔ ان اقدامات کو مقبول بنانے کی غرض سے وقتاً فوقتاً بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔

65 اہم اور معروف روایتی ہینڈ لوم مصنوعات کو  جغرافیائی اشاریے (جی آئی) برائے اشیاء (اندراج اور پیداوار) قانون 1999 کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے۔ جی آئی مصنوعات کے اندراج شدہ صارفین کو قانون کے تحت حقوق حاصل ہیں کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے ، متعلقہ پولیس حکام سے رجوع کرسکتے ہیں۔ جی آئی اندراج شدہ دستکاری کی مصنوعات کی پیداوار/ مارکیٹنگ کے لیے ریاستی دستکاری اور ٹیکسٹائل کے محکمے کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی جی آئی اندراج شدہ دستکاری کی مصنوعات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کریں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوشین نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13958

(ش ح - اع - ر ا)

 



(Release ID: 1779418) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Tamil