زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
نامیاتی کھادوں کی پیداوار
Posted On:
07 DEC 2021 5:26PM by PIB Delhi
راعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ حکومت 16-2015سے نامیاتی کاشتکاری کے لئے مخصوص اسکیموں پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا ( پی کے وی وائی ) اور مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ ان نارتھ ایسٹ ریجن (ایم او وی سی ڈی این ای آر ) کا نفاذ کررہی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت بنیادی طور پر کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ نامیاتی کھادوں کا استعمال کرکے نامیاتی کاشتکاری کریں اور انہیں کھیتوں میں ہی نامیاتی کھادوں کی پیداوار کرنے اور اس کا استعمال کرنے کی ہینڈس آن ٹریننگ دی جاتی ہے ۔کسانوں کو پی کے وی وائی کے تحت تین سالوں کے لئے فی ہیکٹئر 31000 روپے اور نامیاتی کھادوں سمیت متعدد آر گینک ان پٹس کے لئے ایم او وی سی ڈی این ای آر کے تحت تین برسوں کے لئے فی ہیکٹئیر 32500 روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے۔مزیدبرآں نامیاتی کھادوں کا استعمال کرکے کوریج میں اضافہ کے لئے پی کے وی وائی کے تحت انفرادی کسانوں کے لئے دریائے گنگا کے دونوں طرف نامیاتی کھیتی اور لارج ایریا سرٹیفکیشن اینڈ سپورٹ کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
بھارتیہ پراکرتک کرشی پدھتی ( بی پی کے پی ) کو زیرو بجٹ نیچرل فارمنگ (زیڈ بی این ایف ) سمیت روایتی دیسی طور طریقوں کو فروغ دینے کے لئے 21-2020 سے پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا ( پی کے وی وائی ) کی ایک ذیلی اسکیم کے طورپر متعارف کرایا گیا ہے۔اس اسکیم کا خصوصی زور سبھی طرح کے سنتھیٹک کیمکل ان پٹس کو ہٹانے اور کھیتوں میں بایو ماس ری سائکلنگ کو فروغ دینے پر ہے ۔ بی پی کے پی کے تحت کلسٹر فارمیشن ،صلاحیت سازی اور ٹرینڈ عملے کے ذریعہ مسلسل ہینڈ ہولڈنگ ، سرٹیفکیشن اور ریسیڈیو تجزیہ کے لئے تین برسوں کے لئے 12200 روپے فی ہیکٹئر کی مالی مدد دی جاتی ہے ۔ اب تک قدرتی کاشتکاری کے تحت 4.09 لاکھ رقبے کا احاطہ کیا گیا ہے اور ملک بھر کی 8 ریاستوں میں مجموعی طورپر 4980.99 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔
کیپٹل انویسٹنمٹ سبسڈی اسکیم (سی آئی ایس ایس ) کے تحت فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایگرو کمپوسٹنگ یونٹ کے قیام کے لئے نابارڈ کے توسط سے افراد / پرائیویٹ ایجنسیوں / کمپنیوں / کسانوں کی پیداواری تنظیموں ( ایف پی اوز ) کو کریڈٹ لنکڈ بیک انڈیڈ سبسڈی دستیاب کرائی جاتی ہے ۔
سال 22-2021 کے لئے نامیاتی کاشتکاری کے فروغ کی خاطر 650 کروڑروپے کی رقم منظور کی گئی ہے ،جن میں سے 450 کروڑروپے پی کے وی وائی اور 200 کروڑرو پے ایم او وی سی ڈی این ای آر کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔ گزشتہ تین برسوں کےدوران پی کے وی وائی اور ایم او وی سی ڈی این ای آر اسکیموں کے تحت جاری کئے گئے فنڈز کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
( کروڑروپے میں)
سال
|
جاری کی گئی رقم /خرچ
|
جاری کی گئی رقم /خرچ
|
|
پی کے وی وائ اسکیم
|
ایم او وی سی ڈی این ای آر
|
2018-19
|
329.46
|
174.78
|
2019-20
|
283.67
|
103.80
|
2020-21
|
381.05
|
137.17
|
*************
ش ح۔م م۔رم
U-13929
(Release ID: 1779156)
Visitor Counter : 169