سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مخنس برادری کے لئے سماجی تحفظ
Posted On:
07 DEC 2021 4:02PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اخیتارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کووڈ عالمی وبا کی پہلی لہر میں لاک ڈاؤن مد ت کے دوران وزارت نے 5711 مخنس افراد کو 85.66 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی اور فی شخص کو 1500 روپے کا مالی بھتہ فراہم کیا جبکہ 1229 مخنس افراد کو 12.83 لاکھ روپے کا راشن کٹ فراہم کیاگیا ۔اسی طرح عالمی وبا کی دوسری لہر کے دوران 5938 مخس افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی۔
وزارت نے کووڈکے مناسب برتاؤ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مخنس افراد کے واسطے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جو وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ریاستوں کے پرنسپل سکریٹریز کو بھی تحریر کیا ہے کہ موجودہ کووڈ ٹیکہ کاری میں مخنس افراد سے امتیاز نہیں برتا جانا چاہئے ۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے روزی روٹی اور صنعت کے لئے محروم افراد کے لئے ایک اسکیم اسمائل تشکیل دی ہے ۔جس میں مخنس افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ذیلی اسکیم جامع باز آبادکاری شامل ہے۔ذیلی اسکیم میں توجہ باز آباد کاری پر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مخنس افراد کے لئےطبی سہولیات، کاؤنسلنگ،تعلیم ،ہنر مندی کے فروغ اور مخنس افراد کے لئے اقتصادی رابطے وغیرہ بھی اس اسکیم میں شامل ہیں جن پر توجہ دی جائے گی۔
*************
ش ح- ح ا - م ش
U. No.13916
(Release ID: 1779117)
Visitor Counter : 112