وزارت خزانہ
بھارت اور اے ڈی بی نے تمل ناڈو میں شہری غریبوں کو سستے مکانات دستیاب کرانے کے لئے 150 ملین ڈالر کے قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
07 DEC 2021 4:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7/دسمبر 2021 ۔ بھارت سرکار اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے آج 150 ملین ڈالر کے قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے، تاکہ ریاست تمل ناڈو میں شہری غریبوں کو شمولیت پر مبنی، ریزیلینٹ اور پائیدار مکانات دستیاب کرائے جائیں گے۔
تمل ناڈو میں اربن پوور سیکٹر پروجیکٹ کے لئے شمولیت پر مبنی، ریزیلینٹ اور پائیدار مکانات دستیاب کرانے کے لئے کئے گئے معاہدے پر بھارت سرکار کی جانب سے وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا اور اے ڈی بی کی جانب سے، اے ڈی بی کے انڈیا ریزیڈینٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر جناب ٹیکیو کونیشی نے دستخط کئے۔
قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کے بعد جناب مشرا نے کہا کہ یہ پروجیکٹ شہری شعبے کی ترقی بالخصوص اہم پروگرام پی ایم اے وائی – ہاؤسنگ فار آل (اربن) کے متعلق بھارت سرکار کی ترقیاتی ترجیحات اور پالیسیوں سے متعلق ہے اور اس سے اہل کنبوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرکے تمل ناڈو کے غریب شہری باشندوں کے درمیان مکانات کی قلت کو دور کیا جاسکے گا۔
جناب کونیشی نے کہا کہ تمل ناڈو میں تیزی کے ساتھ شہرکاری و ترقی میں گھروں کی قلت پیدا کرتی ہے، بالخصوص کم آمدنی والے کنبوں کے لئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ سے کمزور اور محروم کنبوں کو سستے رہائشی بنیادی ڈھانچے تک رسائی مل سکے گی اور سستے مکانات کی تعمیر کے شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو تحریک ملے گی۔
تمل ناڈو کی 72 ملین آبادی کا تقریباً نصف حصہ شہری علاقوں میں رہتا ہے، جس کی وجہ سے تمل ناڈو بھارت کی سب سے زیادہ شہری آبادی والی ریاستوں میں سے ایک ہے۔ تمل ناڈو اربن ہیبی ٹیٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کے توسط سے اس پروجیکٹ کے تحت 9 مختلف مقامات پر ہاؤسنگ اکائیاں تعمیر کی جائیں گی اور قدرتی آفات کے خطرے والے تقریباً 6000 محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ اس سے تمل ناڈو کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ کو، سستے مکانات، ماحولیاتی تحفظ، آفات کے خطرات کے بندوبست وغیرہ سمیت ریاست کی اقتصادی اور بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی کی میپنگ کے لئے علاقائی منصوبے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
اے ڈی بی سے ملی مدد کے ایک حصے کو تمل ناڈو شیلٹر فنڈ میں ایکویٹی کے طور پر ریاستی حکومت کے ذریعے انویسٹ کیا جائے گا۔
مزید برآں اے ڈی بی اپنے ٹیکنیکل اسسٹینس اسپیشل فنڈ سے 1.5 ملین ڈالر ٹیکنیکل اسسٹینس (ٹی اے) گرانٹ دستیاب کرائے گا، تاکہ تمل ناڈو میں سستے مکانات کی دستیابی اور علاقائی منصوبہ بندی کے لئے ذمے دار سرکاری ایجنسیوں کی صلاحیت سازی کے کام میں مدد کی جاسکے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.13897
(Release ID: 1779082)
Visitor Counter : 197