وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ملک اور بیرون ملک آیوروید کے بازار میں اضافہ

Posted On: 07 DEC 2021 4:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7/دسمبر 2021 ۔ آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آیوش صنعت کے بازار کے حجم میں بحیثیت مجموعی 2014-2020 کے دوران تقریباً 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ عالمی اور گھریلو بازار میں مانگ میں بڑھوتری اور آیوش کی وزارت کے ذریعے تیار کئے گئے ایک مضبوط ریگولیٹری، تحقیق و ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

اس تعلق سے ریاست وار ایکسپورٹ ڈیٹا ایکسپورٹروں کے ذریعے رپورٹ کئے گئے اسٹیٹ کوڈس کی بنیاد پر صنعت و تجارت کی وزارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشیل انٹلیجنس اینڈ اسٹیٹسٹکس (ڈی جی سی آئی ایس) کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔ سال 2019-20 اور 2020-21 کے دوران ریاست اتراکھنڈ سے آیوش اور ہربل پروڈکٹس کے ایکسپورٹ کی تفصیل حسب ذیل ہے:

مالی سال

مقدار کلوگرام میں

قدر ملین امریکی ڈالر میں

2019-20

364271

2.29

2020-21

513514

3.81

 

سینٹرل سیکٹر اسکیم فار پرموشن آف انٹرنیشنل کوآپریشن (آئی سی اسکیم) کے تحت آیوش مصنوعات کے ایکسپورٹ کو تقویت دینے کے لئے آیوش ڈرگ مینوفیکچررس کو مراعات دی جاتی ہیں، تاکہ وہ بین الاقوامی نمائشوں / تجارتی میلوں وغیرہ میں حصہ لے سکیں۔ انھیں یہ مراعات یو ایس ایف ڈی اے / ای ایم ای اے / یو کے- ایم ایچ آر اے / این ایچ پی ڈی (کناڈا) / ٹی جی اے اور غیرملکی بین الاقوامی ریگولیٹری ایجنسیوں کے ساتھ آیوش مصنوعات کے مارکیٹ اتھارائزیشن / رجسٹریشن کے لئے بھی دی جاتی ہے، تاکہ وہ ایکسپورٹ کا کام کرسکیں۔ اب تک 50 سے زیادہ مصنوعات (یونانی اور آیوروید) کینیا، یو ایس اے، روس، لاتویا، کناڈا، عمان، تاجکستان اور سری لنکا جیسے 8 ممالک میں رجسٹرڈ کرائی جاچکی ہیں۔

مذکورہ بالا کے علاوہ ایکسپورٹس کی سہولت فراہم کرنے کے لئے آیوش کی وزارت آیوش مصنوعات کی درج ذیل سرٹیفکیشن کی حوصلہ افزائی کرتی ہے:

  1. ہربل مصنوعات کے لئے ڈبلیو ایچ او کی رہنما ہدایات کے مطابق سرٹیفکیشن آف فارماسیوٹیکل پروڈکٹس (سی او پی پی)۔
  2. بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیسرے فریق کے ذریعے ایویلیویشن کی بنیاد پر آیورویدک / طب اور یونانی مصنوعات کو آیوش پریمیم مارک دینے کے لئے کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے ذریعے کوالٹی سرٹیفکیشن اسکیم۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13899


(Release ID: 1779036)
Read this release in: English , Telugu