وزارت آیوش

آیوش میڈیسن سے متعلق ریسرچ پروجیکٹس

Posted On: 07 DEC 2021 4:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7/دسمبر 2021 ۔ آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آیوش کی وزارت نے الگ سے سینٹرل ریسرچ کونسل قائم کی ہیں، جن کے نام ہیں: ’سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس)‘، ’سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)‘، ’سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سدھ (سی سی آر ایس)‘ اور ’سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ)‘۔ ریسرچ کونسل ریسرچ پروجیکٹوں یا کلینکل ریسرچ، ڈرگ اسٹینڈرائزیشن ریسرچ، فارماکو ویجیلنس ریسرچ، کلینکل ویریفکیشن آف میڈیسن، فنڈامینٹل ریسرچ اور لٹریری ریسرچ کا کام کرتی ہیں۔

سی سی آر اے ایس نے 4562، سی سی آر یو ایم نے 1792، سی سی آر ایس نے 92 اور سی سی آر ایچ نے 936 دواؤں سے متعلق ریسرچ کا کام انجام دیا ہے۔

آیوش کی وزارت ایک اور مرکزی شعبے کی اسکیم کا نفاذ کررہی ہے، جس کا نام آیورگیان اسکیم فار ریسرچ اینڈ اینوویشن اِن آیوش ہے۔ اس اسکیم کے تحت آیوش کے شعبے سے متعلق 311 ریسرچ پروجیکٹوں کی مالی اعانت کی گئی، جن میں سے 34 ریسرچ پروجیکٹوں کا تعلق کووڈ-19 سے ہے۔

سینٹرل ریسرچ کونسل ویب سائٹ بھی چلارہی ہیں، جس پر تقریباً 33325 (آیوروید – 23868، وائی اینڈ این – 1425، یونانی – 2691، سدھ – 2854، ہومیوپیتھی – 2487) ریسرچ پبلی کیشنز موجود ہیں۔ یہ پبلی کیشنز آیوش ریسرچ پورٹل https://ayushportal.nic.in/ عوام الناس کے لئے مفت دستیاب ہیں۔

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13900



(Release ID: 1779034) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Telugu