بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی ایم ایس ایم ای مہم وفد لکھنؤ پہنچا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 DEC 2021 2:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7دسمبر 2021/

مختلف سرکاری پروجیکٹوں کے بارے میں  عوام کے درمیان بیداری پھیلانے کے لئے ایک قومی ایم ایس ایم آئی مہم  وفد پانچ ریاستوں میں تقریباً3500  کلو میٹر کی سفر پر ہے۔ یہ وفد دہلی  سے  راستے  کے ذریعہ  ہریانہ کے فرید آباد، بلبھ گڑھ اور پلول  سے ہوتے ہوئے اترپردیش کے آگرہ ، فیروز آباد، فتح پور، کانپور، پریاگ راج، بنارس، مدھیہ پردیش، کے ریوا اور بہار کے بکسر ، آرا  ، پٹنہ، چھپرا، اور چمپارن کا سفر طے کرکے لکھنؤ پہنچا  ہے۔ مہم وفد نے اترپردیش کے گورکھپور ، سنت کبیر نگر، سلطان پور اور قنوج کا بھی دورہ کیا۔

ایم ایس ایم ای کے  وزیر جناب نرائن رانے نے27 نومبر کو دہلی  سے اس مہم وفد کو جھنڈی دکھار کر روانہ کیا تھا۔ مہم وفد کے ممبران نے کئی میٹنگوں کے توسط سے ایم ایس ایم ای کے مختلف  پروجیکٹوں کی تشہیر کرنے کے لئےان ریاستوں میں سینئر افسران سے ملاقات کی۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور  پر چلائی گئی یہ  مہم  دیہاتی علاقوں میں 50 ایم ایس ایم ای میٹنگوں  اور شہری علاقوں میں 25 ایم ایس ایم ای میٹنگوں کا انعقاد کررہا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13889


(ریلیز آئی ڈی: 1779012) وزیٹر کاؤنٹر : 190
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी