جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے عام لوگوں کے لیے پی ایم کُسُم اسکیم سے متعلق ایڈوائزری جاری کی
مستفید ہونے والوں کو متنبہ کیا کہ وہ جعلی ویب سائٹوں پر فیس جمع نہ کریں
شرکت کرنے کی اہلیت اور نفاذ کی کارروائی سے متعلق معلومات http://www.mnre.gov.in پر دستیاب ہیں
Posted On:
07 DEC 2021 5:42PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے ذریعے پی ایم- کسم اسکیم کو نافذ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے، جس کے تحت علیحدہ طور پر سولر پمپ لگانے اور زرعی پمپ میں شمسی توانائی استعمال کرنے کے لیے سبسڈی دی جاتی ہے۔ یہ اسکیم ریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے۔ مستفید ہونے والے کسان کو اپنے حصہ کی رقم متعلقہ ریاستی حکومت کے محکمہ کو جمع کرانی ہوتی ہے۔ ان محکموں کی تفصیلات ایم این آر ای کی ویب سائٹ: www.mnre.gov.in پر دستیاب ہیں۔
اسکیم کے آغاز کے بعد، یہ دیکھا گیا کہ کچھ غیر مجاز ویب سائٹوں نے پی ایم-کسم اسکیم کے رجسٹریشن پورٹل ہونے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ اس قسم کی ویب سائٹس عام لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہیں اور ان فرضی رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے ان لوگوں سے پیسے اور معلومات جمع کر رہی ہیں۔ عام لوگوں کو کسی نقصان سے بچانے کے لیے، ایم این آر ای نے اس سے پہلے مورخہ 18 مارچ 2019، 03 جون 2020، 10 جولائی 2020، 25 اکتوبر 2020 اور 10 جنوری 2021 کو نوٹس جاری کرکے لوگوں کو صلاح دی تھی کہ وہ اس قسم کی کسی ویب سائٹ پر رجسٹریشن فیس جمع نہ کرائیں اور ان ویب سائٹس پر کسی بھی قسم کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔
اس قسم کی ویب سائٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر، ایم این آر ای کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔ حال ہی میں یہ پتہ چلا ہے کہ کچھ نئی ویب سائٹس (بشمول https://www.kisankusumyojana-reg.org/ اور http://kusumyojanaonline.com/) پی ایم-کسم اسکیم کے رجسٹریشن پورٹل ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، امکانی مستفیدین کو گمراہ کرنے کے لیے وہاٹس ایپ اور دیگر ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں اور ان سے پیسے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اسی لیے، تمام امکانی مستفیدین اور عام لوگوں کو ایک بار پھر یہ صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اس قسم کی جعلی ویب سائٹس پر پیسے جمع کرانے یا کسی قسم کی معلومات فراہم کرنے سے گریز کریں۔ انہیں یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پی ایم-کسم اسکیم کے رجسٹریشن پورٹل ہونے کا دعویٰ کرنے والی کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک لنک پر کلک نہ کریں۔
اسکیم میں شرکت کرنے کی اہلیت اور نفاذ کی کارروائی سے متعلق معلومات ایم این آر ای کی ویب سائٹ: http://www.mnre.gov.inاور ٹول فری نمبر: 3333-180-1800 پر دستیاب ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:13906
(Release ID: 1778995)
Visitor Counter : 182