پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرام پنچایتوں کے ارکان

Posted On: 07 DEC 2021 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 دسمبر 2021: ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کی فہرست) II ریاستی فہرست) کے مطابق، 'مقامی حکومت' ہونے کے ناطے، 'پنچایت'، ایک ریاستی موضوع ہے۔ اس کے مطابق، پنچایت سے متعلق تمام معاملات ، ریاستی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں ہیں جن میں گرام پنچایتوں کے ارکان کو تنخواہ کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

پنچایتی راج کی وزارت، گرام سبھاؤں کو نچلی سطح پر متحرک جمہوری اداروں کے طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس سلسلے میں اگست 2021 میں ریاستوں کو ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ چونکہ گرام پنچایتوں کے موثر کام کے لیے، گرام سبھا کے وارڈ ارکاان کا کردار اہم ہے،اس لئے ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گرام پنچایتوں کے وارڈ ارکاان کو ہی گرام پنچایتوں کی مختلف ذیلی کمیٹیوں کا رکن بنایا جائے۔ مزید یہ کہ ان ذیلی کمیٹیوں میں وارڈ ارکان کی شرکت کی ترغیب دینے کے لیے، گرام پنچایتوں کی آمدنی کے اپنے ذرائع سے، یا ریاستی حکومت کی مدد سے 1000 روپے ماہانہ تک اعزازیہ/ رکن بننے کی فیس کی ادائیگی کی تجویز دی گئی ہے۔ گرام پنچایتوں کو ان کمیٹیوں کو گرام پردھان/سرپنچ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کی صورت میں، ایسی خدمات کے لیے اعزازیہ/رکن بننے کی فیس 5000 روپے ماہانہ کیادائیگی گرام پنچایتوں کے اپنے ذرائع آمدنی یا ریاستی حکومت کی طرف سے تجویز کی گئی ہے۔ البتہ، مرکزی مالیاتی کمیشن کی گرانٹس، اس طرح کے اعزازیہ/رکن بننے کی فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال نہیں کی جائیں گی۔

یہ معلومات، آج لوک سبھا میں، پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے، ایک تحریری جواب میں دیں۔

*****

U.No.13890

(ش ح - اع - ر ا)


(Release ID: 1778980)
Read this release in: English