ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنر مندی کی تربیت کے پروگرام میں ،خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات
Posted On:
06 DEC 2021 3:56PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کی وزارت ایم ایس ڈی آئی کے ، اسکل انڈیا مشن کے تحت ،سب کی شمولیت والے ہنر مندی کے فروغ پر توجہ دی گئی ہے ،جس کا مقصد بہتر اقتصادی پیداواریت کے لئے خواتین کی شرکت میں اضافہ کرنا ہے۔ وزارت، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا پی ایم کے وی وائی ، نیشنل ایپرینٹس پروموشن اسکیم ( این اے پی ایس )، جن شکشن سنستھان جے ایس ایس ، دستکار وں کی تربیت کی اسکیم سی ٹی ایس اور کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم سی آئی ٹی ایس جیسی مختلف اسکیموں کے ذریعہ خواتین سمیت عوام کے مختلف طبقوں کو ہنر مندی کے فرٰوغ کی تربیت فراہم کرے گی۔ پی ایم کے وی وائی کے تحت خواتین کی شرکت میں اضافہ کرنے کی خاطر آنے جانے کے خرچ ، قیام اور اس سے متعلق سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
ایم ایس ڈی ای کے تربیت سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل نے اپنی دستکاری کی تربیت سے متعلق اسکیم سی ٹی ایس نے 14604 صنعتی ،تربیتی اداروں آئی ٹی آئی کے نیٹ ورک کے ذریعہ طویل مدتی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی ہے ۔ حکومت نے صنعتی تربیتی اداروں اورصنعتی تربیتی مرکزوں میں ہنر مندی کی تربیت میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے لئے پورے ملک میں خاتون امیدواروں کے لئے 30فیصد ریزرویشن کی سہولت فراہم کی ہے تاکہ پورے میں دستکاروں کی تربیت کی اسکیم کے تحت مختلف کاروبار میں مختلف صنعتی تربیتی اداروں میں رجسٹریشن کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔
حکومت نے دستکاری سے متعلق انسٹرکٹر کی تربیت کی اسکیم سی آئی ٹی ایس کے تحت تربیت کاروں کے فروغ کے پروگرام کی تربیت کے طریقے سے تدریسی عمل تشکیل دینے کی پالیسی بنائی ہے ۔ وہ بھارت کی 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں خاص طورپر خواتین کے لئے ہنر مندی کی تربیت کے 19 قومی اداروں میں پروگرام چلاتی ہے۔
*************
ش ح۔اس۔رم
U-1369
(Release ID: 1778769)
Visitor Counter : 258