محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری روزگارپروتساہن یوجنا کے تحت 1.2 کروڑسے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوا

Posted On: 06 DEC 2021 7:56PM by PIB Delhi

محنت  اور روزگار کے وزیر مملکت  جناب رامیشور تیلی  نے لوک سبھا میں  آج ایک تحریری جواب میں بتایا  کہ حکومت  2016سے  پردھان منتری روزگار پروتساہن یوجنا ( پی ایم  آر پی وائی ) پرعمل درآمد کررہی ہے ، جس کا مقصد روزگار کے نئے موقع  پیداکرنے کے لئے  آجروں  کو ترغیب دینا اور  باقاعدہ  افرادی قوت   میں  غیر رسمی   کارکنوں کوشامل کرنا ہے۔اس اسکیم کے تحت حکومت   اُن نئے  ملازمین کو تین سال کی مدت کے لئے ای پی ایف  کے ذریعہ     آجروں کا تعاون  اداکررہی ہے، جن کی اجرت    15000 روپے سے کم  یا اس کے برابر  ہے۔

اس سے مستفید  ہونے کے لئے  کئے جانے والے رجسٹریشن کی آخر ی تاریخ  31  مارچ  2019 تھی ،  جن لوگوں  نے  31  مارچ  2019 تک اپنا رجسٹریشن کرادیا تھا ، انہیں اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ سے  31  مارچ 2022  تک   تین سال کے لئے  فائدہ  حاصل ہوتا رہے گا۔اندازہ ہے کہ اس اسکیم سے  20  لاکھ لوگوں کو  فائدہ  پہچنے گا۔27  نومبر  2021  کو  1.53 لاکھ اداروں کے ذریعہ  1.21  کروڑ لوگوں کو  فائدے فراہم کئے گئے ۔

اس اسکیم سے متعلق بیداری   میں اضافے کے لئے  مہم  مختلف میڈیا کے ذریعہ چلائی گئی ،جس میں  ای  پی ایف او کی  ویب سائٹ  بھی شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آجروں اور ملازمین کی ایسوسی ایشنوں کے  مابین  بیداری میں اضافے کے لئے بہت س ے سمیناراور میٹنگوں کا انعقادکیا گیا۔

*************

ش ح۔اس۔رم

U-13859

 


(Release ID: 1778749) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Telugu