نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ کی جانب سے ہندوستانی ہمالیائی خطے میں اسپرنگ شیڈ مینجمنٹ پر وسیلے کی کتاب کا اجراء کیا گیا

Posted On: 06 DEC 2021 10:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی:06؍دسمبر، 2021۔نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت، نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے سارسوت، بھارت کے لئے سوئٹزر لینڈ کے سفیر ڈاکٹر راف ہیکنر، ترقی اور تعاون (ایس ڈی سی) کے لئے سوئس ایجنسی کی سربراہ محترمہ کورین ڈیمینگے اور انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی ڈبلیو ایم آئی) کے ملک کے نمائندے ڈاکٹر آلوک کی موجودگی میں نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار، نے ہندوستانی ہمالیائی خطے میں اسپرنگ شیڈ مینجمنٹ پر وسیلے کی ایک کتاب کا اجراء کیا۔ وسیلے کی یہ کتاب  ایس ڈی سی اور آئی ڈبلیو ایم آئی کے اشتراک سے نیتی آیوگ کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔ وسیلے کی کتاب کا اجراء کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا کہ ہمالیائی اسپرنگس (چشمے)پہاڑوں اور پہاڑی ایکو نظام میں رہنے والے ہمارے لوگوں کیلئے پانی کا ایک اہم وسیلہ ہیں۔ انہیں تحفظ فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے، خاص کر اب جب کہ آب وہوا میں بڑھتے ہوئے تبدیلی کے اثرات محسوس کیے جارہے ہیں۔یہ کتاب پہاڑوں کے چشموں کےتحفظ اور احیاء پر ایک عملی ہدایت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا ایک ہندی ترجمہ بھی ہونا چاہئے تاکہ ہمالیائی ریاستوں میں بنیادی نافذ کاروں کی جانب سے اس کے نفاذ  میں اضافہ کیاجاسکے۔

بھارت میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر ڈاکٹر راف ہیکنر نے کہا کہ پہاڑ میں رہنے والے طبقوں کیلئے پانی کے تحفظ میں چشموں کا کلیدی رول ہے۔ ان کے احیاء اور پائیدار بندوبست توجہ کا مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دستاویز خاص اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ یہ طبقوں اور ماہرین کے ساتھ مذاکرات کےبعد تیار کی گئی ہے۔

نیتی آیوگ کے مشیر  جناب اویناش مشرا نے دستاویز کو ایک وسیلے کی کتاب کے طور پر تعارف کرایا جس میں پہاڑی طبقوں  کے لئے پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے ہندوستانی ہمالیائی خطے میں اسپرنگ شیڈ مینجمنٹ میں بہترین طور طریقوں سے متعلق رہنما دستاویز تحریر کیے گئے ہیں۔

وسیلے کی یہ کتاب اسپرنگ مینجمنٹ میں بہترین طور طریقوں سے متعلق ایک مختصر رہنمائی کرنےوالی کتاب ہے جسے ہمالیاؤں (ایس سی  اے ہمالیاؤں) پروجیکٹ میں آب وہوا میں تبدیلی کی موافقت کو مستحکم کرنے کے تحت آئی ڈبلیو ایم آئی اور ایس ڈی سی کے اشتراک سے نیتی آیوگ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ شراکت داروں کے ساتھ ایک قومی صلاح ومشورہ ورکشاپ، آن لائن سروے اور فیلڈکے دورے کے بعد مختلف ماہرین اور پریکٹیشنرس کا انٹرویو بھی لیا گیا ہے تاکہ اس کتاب میں ان کے گوناں گوں تجربات حاصل ہوسکیں۔

ہندوستانی ہمالیائی خطے میں 90 فیصد سے زیادہ دیہی طبقوں کیلئے چشموں کا پانی بنیادی وسیلہ ہیں البتہ چشمے اور بڑے ہمالیائی گراؤنڈ واٹر نظام کے کم ہونے پر تشویش بڑھ رہی ہے جس نے پہاڑی علاقوں اور تمام ہند–گنگا کے میدانی علاقوں میں رہنے والی آبادی کیلئے پانی کی فراہمی  میں خطرہ پیدا  کردیا ہے۔ حالیہ دہائی میں، ہائیڈرولوجی کے اصولوں کا استعمال کرتے ہوئے چشمے کے احیاء کی کوششیں بہت سی سول سوسائٹی تنظیموں اور ہمالیہ میں سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے اسپرنگ شیڈ مینجمنٹ کی وسیع طور پر قبول کی گئی ماڈل بن گئی ہیں۔

 

-----------------------

ش ح۔ح ا۔ ع ن

U NO:13961


(Release ID: 1778738) Visitor Counter : 151
Read this release in: English , हिन्दी