وزارت خزانہ

آربی آئی نے خوردہ راست اسکیم اور مربوط اوم بٹس مین اسکیم 2021 لانچ کی

Posted On: 06 DEC 2021 5:29PM by PIB Delhi

 

مالیات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ریزرو بینک نے آربی آئی خوردہ راست اسکیم اور مربوط اوم بٹ اسکیم 2021 کا آغاز کیا ہے ۔ ان دونوں اسکیموں کے خصوصیات کے ساتھ تفصیلات ضمیمے میں ہیں۔

وزیرموصوف  نے کہا کہ حکومت نے یہ معلوم کرنے کے لیے کوئی سروے نہیں کیا ہے کہ یہ اسکیمیں سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو کس حد تک وسعت دے سکیں گی،سرمایہ بازاروں تک رسائی اور سرمایہ کاروں کے لیے سیکورٹی کس حد تک ممکن ہوسکے گی لیکن ریزرو بینک آف انڈیا نے خوردہ سرمایہ کاروں کی طرف سے جی سیک مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے مارکیٹ کے شرکا سے موصول ہونے والی فیڈ بیک یعنی معلومات کی بنیاد پر اسکیم کو ڈیزائن کیا ہے۔ اسکیم کے لیے تیار کردہ آن لائن پورٹل محفوظ اور صارف دوست ہے۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ یہ اسکیم سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنا کر اور سرمایہ کاروں کی بنیاد کو وسیع کرکے سرکاری تمسکات کو عام لوگوں کی آسانی سے پہنچائے گی۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ آر بی آئی خوردہ راست اسکیم سے توقع ہے کہ سرکاری تمسکات کے لیے سرمایہ کاروں کی بنیاد وسیع کرے گی جس کے نتیجے میں ان تمسکات کی مانگ میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے حکومت کے لیے قرض لینے کی لاگت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ دوئم یہ کہ  ہندوستانی سرکارکے تمسکات (G-sec) میں خوردہ شرکت میں اضافہ، مارکیٹ کی نقد رقم کی فراہمی کو بہتر بنائے گا جس سے ہندوستانی  جی سیک مارکیٹ کو مزید  وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ ایک اچھی طرح سے  تیار کرد ہ جی سیک  مارکیٹ  بوڈس ہندوستانی فکسڈ انکم مارکیٹ کے دوسرے حصوں کی ترقی کے لیے اچھی علامت ہے۔

*************

ش ح-  ح ا- م ش

U. No.13873



(Release ID: 1778707) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Telugu