بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مائیکرو صنعتوں میں میک اِن انڈیا
Posted On:
06 DEC 2021 1:29PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کی وزارت ایم ایس ایم ای کےسیکٹر میں میک ان انڈیا کو بڑھاوا دینے کے لئے مندرجہ ذیل اسکیموں پر عملدرآمد کررہی ہے۔ ان اسکیموں میں مائیکرو اور چھوٹی سطح کی صنعتوں اور روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو بااختیار بنا کر ملک میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی مصنوعات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔
- پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP) قرضے سے منسلک سبسڈی پروگرام ہے اور اس میں مقامی ہنر استعمال کرکے تیار مصنوعات ، خام مال اور مشنری کو اندرون ملک استعمال اور برآمدات کے لئے فروغ دیا جاتا ہے۔
- روایتی صنعتوں کے احیاء کے فنڈ کی اسکیم کے تحت روایتی صنعتوں اور کاریگروں کے لئے کلسٹر فراہم کرنے اور ان کو روزگار مہیا کرنے کی گنجائش ہے۔
- مائیکرو اور چھوٹی صنعتوں کے کلسٹر کے فروغ کا پروگرام (MSE-CDP) عام فیسلٹی مراکز کے قیام، بنیادی ڈھانچے کے فروغ وغیرہ کے لئے ہے۔
- گرام ادیوگ وکاس یوجنا میں یہی مشن اور کمبھار سشکتی کرن پروگرام کے تحت مکھی پالن کرنے والوں اور دیہی کمہاروں کے فروغ کا کام کیا جارہا ہے۔
- کھادی وکاس یوجنا کے تحت کھادی اداروں کو کھادی تیار کرنے اور روزگار فراہم کرانے کے لئے بڑھاوا دیا جاتا ہے۔
- ووکل فور لوکل کے فروغ کے لئے کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن نے مقامی مال اور ہنر کے استعمال سے کھادی پراکرتک پینٹ تیار کرنا شروع کیاہے۔ اس نے مقامی طور پر تیار مصنوعات کی مارکٹنگ کے لئے ایک نئے ای کامرس پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔www.ekhadiindia.com
درج بالا اسکیموں کے مؤثر نفاذ پر نظر رکھنے کےلئے تیسرے فریق کے ذریعہ جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔
مذکورہ وزارت MSME کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے انٹرنیشنل کوآپریشن اسکیم کا نفاذ کررہی ہے تاکہ ان مصنوعات کے لئے نئی منڈیاں تلاش کی جاسکیں اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیت بڑھانے کے لئے نئی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لایا جاسکے۔
ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نرائن رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
****
U.No:13828
ش ح۔رف س ا
(Release ID: 1778666)
Visitor Counter : 121