وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو میں دفاعی صنعتی کوریڈور

Posted On: 06 DEC 2021 3:37PM by PIB Delhi

         

رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ نےآج  راجیہ  سبھا میں جناب   پی ولسن کو  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت تامل ناڈو سے موصولہ اطلاع کے مطابق  تمل ناڈو دفاعی صنعتی کوریڈور ( ٹی این ڈی آئی سی) کے سلسلے میں  حکومت ہند کو تین تجاویز بھیجی گئی ہیں، جن کی تفصیل اور صورتحال درج ذیل ہے:

  1. وزارت دفاع کی  ڈیفنس ٹیسٹنگ انفرا اسٹرکچر اسکیم (ڈی ٹی آئی ایس) کے تحت  ٹیسٹنگ سہولتوں کا قیام۔ ریاستی حکومت کو  ٹینڈر کے عمل میں شرکت کرنے اور  اس سلسلے میں طریق کار  / اسکیم کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
  2. ایوی ایشن ٹکنالوجی ہب کے قیام کے لئے  تمل ناڈو کے  تعلقہ اُلندور پیٹّئی ونڈو پروم ضلع  میں  تقریباً 160 ایکڑ  ڈیفنس زمین پٹے پر دی گئی۔
  3. چنئی ایئر پورٹ پر 50 ایکڑ زمین  میں  ایئر کرافٹ  ایم آر او کمپلکس قائم کرنے کے لئے  ایک تجویز ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے پاس جمع کرائی گئی ہے۔

این ڈی آئی سی دفاعی صنعتی کوریڈور کا قیام دفاعی مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم تیار کرنے کے لئے پبلک/پرائیویٹ صنعتوں سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے  کیا گیا ہے۔ حکومت تمل ناڈو سے موصولہ اطلاع کے مطابق، تمل ناڈو میں صنعتوں کو سرکاریہ کاری کی تحریک دینے کے لئے  ٹی این ڈی آئی سی ایک ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس (اے اینڈ ڈی) پالیسی تیار کرنے کے لئے  کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے زمین کی حصولیابی شروع کر دی ہے اور دفاعی صنعتی پارکسوں، ایرو اسپیس پارکسوں  وغیرہ کی تیاری کے لیے کارروائی کی ہے اور 39   پرائیویٹ/ پبلک صنعتوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر  دستخط کیے گئے ہیں۔  مفاہمت ناموں کے مطابق 12226.00 کروڑ روپے کی پروجیکٹیڈ سرمایہ کاری کے معاملے میں گزشتہ تین برسوں میں 2200 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔  تمل ناڈو کی ریاستی حکومت نے  ایرو اسپیس پارک تیار کرنے کے لیے 30 کروڑ روپے بھی خرچ کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13820

                          


(Release ID: 1778636) Visitor Counter : 148
Read this release in: English , Tamil