وزارت خزانہ
سوکنیا سمردھی اکاؤنٹ (ایس ایس اے) کے تحت 2018 اور 2021 کے درمیان 14273910 نئے کھاتے کھولے گئے
Posted On:
06 DEC 2021 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6/ دسمبر 2021 ۔ سوکنیا سمردھی اکاؤنٹ (ایس ایس اے) کے تحت یکم اپریل 2018 سے 31 اکتوبر 2021 کے دران 14273910 کروڑ نئے کھاتے کھولے گئے۔ یہ جانکاری آج لوک سبھا میں خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے ایک تحریری جواب میں دی۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ 31 اکتوبر 2021 تک ایس ایس اے کے تحت کھولے گئے سب سے زیادہ اور سب سے کم تعداد والی ریاستوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
سب سے زیادہ کھاتوں والی ریاستوں کی تفصیلات
|
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا نام
|
31 اکتوبر 2021 تک کھولے گئے کھاتوں کی تعداد
|
|
اترپردیش
|
29,12,632
|
|
تمل ناڈو
|
26,03,872
|
|
مہاراشٹر
|
23,13,584
|
|
مدھیہ پردیش
|
22,17,375
|
|
کرناٹک
|
21,08,078
|
سب سے کم کھاتوں والی ریاستوں کی تفصیلات
|
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا نام
|
31 اکتوبر 2021 تک کھولے گئے کھاتوں کی تعداد
|
|
لکشدیپ
|
331
|
|
جزائر انڈمان و نیکوبار
|
5,305
|
|
لداخ
|
6,209
|
|
میزورم
|
10,204
|
|
سکم
|
11,455
|
وزیر موصوف نے بتایا کہ الگ الگ ریاستوں میں کھولے گئے کھاتوں کی تعداد میں فرق کی وجہ آبادی کا حجم، لیاقت اور بچت کے تئیں والدین کی خواہش وغیرہ ہوسکتی ہے۔
وزیر موصوف نے اس اسکیم کے آغاز سے لے کر 31 اکتوبر 2021 تک کھاتوں کی تعداد کے تعلق سےسرکاری اور نجی بینکوں کے تناسب کی تفصیل بھی بتائی، جو کہ حسب ذیل ہے:
نمبر شمار
|
بینک کا نام
|
فیصد میں تقسیم کا تناسب
|
|
سرکاری بینک
|
96.24
|
|
نجی بینک
|
3.76
|
نوٹ: تقسیم کے تناسب کی گنتی کرتے وقت متعدد ڈاک خانوں میں ایس ایس اے کے تحت کھولے گئے کھاتوں پر غور نہیں کیا گیا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.13843
(Release ID: 1778625)
Visitor Counter : 148