شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

میک ان نورتھ ایسٹ پہل

Posted On: 06 DEC 2021 3:43PM by PIB Delhi

 

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کے تحت انویسٹ انڈیا میں ایک مخصوص نورتھ ایسٹ ڈیسک قائم کی گئی ہے جو شمال مشرقی ریاستوں کو سرمایہ کاروں تک رسائی میں مدد دینے کے علاوہ منتخب کمپنیوں کو دیگر سہولیات اور تعاون بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈسیک ایک ضلع ایک پیداوار اسٹارٹ اپس اور انویسٹ انڈیا کی دیگر سیکٹر ڈیسکوں کے ساتھ قریبی طور پر کام کررہا ہے جو اس خطے میں ان کی سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔

نورتھ ایسٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اسکیم (NEIDS)2017، یکم اپریل 2017 سے عمل میں آئی ہے اور یہ پانچ سال کی مدت کے لئے ہے۔ اس اسکیم کے تحت شمال مشرقی خطے کے تمام ریاستوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں سکم بھی شامل ہے۔ پلانٹ اور مشنری میں سرمایہ لگانے کی صورت میں فی یونٹ 200 کروڑ روپے کی مجموعی حد ہے۔ اکتوبر 2021 کے اخیر تک NEIDS کے تحت مجموعی طور پر 236.19 کروڑ روپےکی مجوزہ سرمایہ کاری والی 391 نئی صنعتی اکائیوں کو منظوری دی گئی اور ان کا رجسٹریشن کیا گیا۔ ان صنعتی اکائیوں کے لئے رعایت کی مجموعی رقم 1740.06کروڑ روپے ہے۔

نیتی آیوگ کے تعاون واشتراک سے شمال مشرقی خطے میں تیز رفتار تمام لوگوں کی شمولیت والی اور پائیدار ترقی کے لئے قائم نیتی فورم فارنارتھ ایسٹ نے پانچ اہم توجہ کے شعبوں کی نشاندہی کی ہے جو ہیں۔ چائے، سیاحت، بانس، ڈیری، اور مچھلی کی صنعت ۔

حکومت شمال مشرقی ریاستوں میں ترقی اور سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزارتِ سیاحت کے تحت سودیشی درشن اسکیم میں سولہ پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جو 1337.63 کروڑ روپے کی مجموعی رقم سے ہیریٹیج، جنگلاتی زندگی، روحانی قبائلی،ایکو مہمان وغیرہ پر مبنی ہیں۔ مذہبی یاتراؤں میں زیردست بہتری لانے اور روحانی ورثے کے فروغ کی مہم (پرشاد) کے تحت کا مکھیہ دیوی مندر کی ترقی (29.99 کروڑ روپے)اور ناگالینڈ میں مذہبی یاتراؤں میں آسانی،(25.26 کروڑ روپے)، میگھالیہ میں( 29.31 کروڑ روپے)کی رقومات مختص کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ قاضی رنگا نیشنل پارک (آسام) اہم مقام کے فروغ کی اسکیم کے تحت نشانزد کیا گیا ہے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (MDoNER) نے اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعہ سماجی اور طبعیاتی بنیادی ڈھانچے کی خلیج کو پاٹنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ اسکے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں میں ان کی پائیدار ترقی کے لئے متعدد بین ملکی اسکیموں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جن میں جل جیون مشن، شہری کایاپلٹ کے اٹل مشن، سوچھ بھارت مشن وغیرہ شامل ہیں۔ انویسٹ انڈیا کے شمال مشرقی ڈیسک نے اس خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لئے نیشنل ہینڈلوم ڈے اور بزنس کنکلیو جیسے پروگرام کئے ہیں۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

U.No:13825

ش ح۔رف س ا

 



(Release ID: 1778604) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Manipuri