وزارتِ تعلیم

یتیموں کے لیے تعلیم

Posted On: 06 DEC 2021 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6 دسمبر 2021: تعلیم، آئین کی کنکرینٹ لسٹ کا ایک موضوع ہے اور اسکولوں میں سے اکثریت کا کنٹرول متعلقہ ریاستی سرکاروں کے تحت ہے۔ وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ (ڈی او ایس ای ایل)، آر ٹی ای قانون 2009 کے نفاذ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر  انتظام علاقوں کو معاونت فراہم کرنے کی غرض سے سمگر سکشا کا نفاذ کر رہا ہے۔ سمگر سکشا میں ’اسکول‘ کو قبل از اسکول، ابتدائی، اپرابتدائی، ثانوی سے سینئر ثانوی سطح تک کا ایک تسلسل قرار دیا گیا ہے۔ اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں میں یکسانیت اور شمولیت کو یقینی بنانا، سمگر سکشا کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

کووڈ-19 کے باعث یتیم ہونے والے بچوں کے لیے تعلیم فراہم کرنے کی غرض سے ڈی او ایس ای ایل اور خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مورخہ 16 جون 2021 کو ایک مشترکہ خط لکھا تھا جس میں اس محکمے کے ذریعے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے احاطے کے تحت یتیم بچوں کو لانا اور اساتذہ، ضلعی تعلیمی افسران اور بچوں کی بہبود کی کمیٹیوں کے کردار کا خاکہ تیار کرنا تھا تاکہ اس طرح کے بچوں کے لیے تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے۔

علاوہ ازیں، ’بچوں کی اسکیم کے لیے پی ایم دیکھ بھال‘ کے مطابق ،جو ان بچوں کی معاونت کرتی ہے جن میں کووڈ-19 کے باعث والدین یا ماں باپ میں سے یا قانونی سرپرست یا اختیار کرنے والے والدین کا انتقال ہوگیا ہو، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے  کہ وہ اس بات پر خصوصی توجہ دیں کہ موجودہ ضابطوں کے مطابق سمگر سکشا کے تمام فوائد اور سہولیات ان تمام بچوں کو فراہم کی جائیں جو مذکورہ اسکیم کے لیے اندراج شدہ ہیں نیز جنھیں سمگر سکشا کے تحت آنے والے اسکولوں میں داخل کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کمشنر، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کو  یتیم بچوں کے داخلے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں جو کہ ہر ایک کیندریہ ودیالیہ میں 10 بچوں کی شرح سے ،منظور شدہ کلاس کی تعداد میں کئے جانے چاہئیں اور جو کہ فی کلاس زیادہ سے زیادہ دو بچوں کے داخلے ہونے چاہئیں۔

ایم ڈبلیو سی ڈی کو بچوں کی اسکیم برائے پی ایم دیکھ بھال کی نظامت کی ذمے داری سونپی گئی ہے جس تک ایک آن لائن پورٹل تک رسائی کی جاسکتی ہے یعنیpmcaresforchildren.in کوئی بھی شہری اس پورٹل کے ذریعے اس اسکیم کے تحت معاونت کے لیے کسی بھی اہل بچے سے متعلق انتظامیہ کو مطلع کرسکتا ہے۔ ایم ڈبلیو سی ڈی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے اہم بچوں کی شناخت کریں جو بچوں کی اسکیم برائے پی ایم دیکھ بھال کے تحت معاونت حاصل کرنے کے اہل ہوں نیز پورٹل پر ان کا اندراج کریں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انوپورنا دیوی نے ایک تحریری جواب میں بہم پہنچائیں۔

*****

U.No.13837

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1778581) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Tamil , Telugu