بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ڈی پی کے لئے مختص کیے گئے فنڈ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 DEC 2021 1:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی:06؍دسمبر، 2021۔ایم ایس ایم ای کی وزارت کے بہت چھوٹی اور چھوٹی اکائیوں کے کلسٹر کے فروغ کے پروگرام (ایم ایس ای –سی ڈی پی) کے تحت پڈوچیری کے متّوپلائم میں انڈسٹریل اسٹیٹ میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو فروغ دینے کے ایک پروجیکٹ کے لئے حکومت ہند نے 4.14 کروڑ روپئے کی امداد کی منظوری دی تھی جس کے لئے 1.59 کروڑ روپئے جاری کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ٹیکنالوجی سینٹر سسٹم پروگرام (ٹی سی ایس پی) کے تحت تقریباً 121.00 کروڑ روپئے کی لاگت سے پڈوچیری کے کالاپیٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک میں ایک ٹیکنالوجی مرکز (ٹی سی) کی منظوری دی گئی ہے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ایم ایس ای- سی ڈی پی کے تحت مالی سال 22-2021 کے لئے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کی خاطر  156.50 کروڑ روپئے کا فنڈ / بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

مذکورہ معلومات ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

-----------------------

ش ح۔وا۔ ع ن

U NO:13811


(ریلیز آئی ڈی: 1778425) وزیٹر کاؤنٹر : 182
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali , Telugu