ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

دہلی۔ این سی آر میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ کے لیے کمیشن کی انفورسمنٹ ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) ہدایات/احکامات پر عمل آوری کی سختی کے ساتھ نگرانی کر رہی ہے


فلائنگ اسکواڈ کے ذریعہ 140 سے زائد مقامات کا معائنہ کیا گیا اور ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی اکائیوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی

40 فلائنگ اسکواڈس/ معائنہ کرنے والی ٹیمیں صنعتی اکائیوں، سی اینڈ ڈی سائٹوں، کاروباری/ رہائشی اکائیوں ، ازحد فضائی آلودگی کا شکار علاقوں، وغیرہ میں پوشیدہ طریقے کے ساتھ سرگرمی سے جانچ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں

ہریانہ کے این سی آر اضلاع، اترپردیش کے این سی آر اضلاع اور قومی راجدھانی خطہ دہلی  کے لیے معائنہ کرنے والی 12 ٹیمیں تفویض کی گئی ہیں، جبکہ راجستھان کے این سی آر اضلاع میں چار ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں

انفورسمنٹ ٹاسک فورس  فلائنگ دستوں کے ذریعہ کیے گئے معائنے اور داخل کی گئی رپورٹوں کی بنیاد پر ان کے ساتھ راست طور پر روزانہ جائزے کا اہتمام کرتی ہے

کمیشن کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے سلسلے میں خلاف ورزیوں اور عدم تعمیل کے معاملات کا بہت سنجیدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور عدم تعمیل کی مرتکب اس طرح کی اکائیوں کے ذریعہ کی گئیں سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے انہیں فوری طور پر بند کر دیا جائے گا

Posted On: 05 DEC 2021 6:23PM by PIB Delhi


 

نئی دہلی، 05 دسمبر 2021

دہلی۔ این سی آر میں فضائی آلودگی کی بڑھتی سطحوں سے نبردآزمائی کے تحت اپنی کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے، قومی راجدھانی خطے اور ملحقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم)کی کمیشن ’’انفورسمنٹ ٹاسک فورس‘‘ (ای ٹی ایف) دہلی ۔این سی آر کی ایئر کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اس کے ذریعہ جاری کی گئیں قانونی ہدایات پر عمل آوری اور تعمیل کی سختی سے نگرانی ، مسلسل  رہنمائی اور معائنہ کرنے کے لیے تیار کی گئیں ٹیموں/ فلائنگ دستوں کے ساتھ روزانہ جامع میٹنگوں کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ فلائنگ دستے خلاف ورزی کرنےوالوں کو ڈھونڈ نکالنے  ، ان کی تفصیلات کمیشن کے سامنے پیش کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کے لیے دہلی۔ این سی آر کے ہر ایک کونے پر وسیع پیمانے پر احاطہ کر رے ہیں۔

کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، فضائی آلودگی کی سطحوں میں اضافہ کرنے والی اکائیوں/ مختلف شعبوں (صنعت، نقل و حمل/موٹر گاڑی، تعمیرات/انہدام، سڑکوں اور کھلے علاقوں کی دھول مٹی اور دیگر ذرائع سمیت) کی جانچ کرنے کے لیے، معائنہ کرنے والی 12 ٹیموں میں سے ایک ایک ٹیم کو اترپردیش  اور ہریانہ کے این سی آر اضلاع، اور قومی راجدھانی خطے میں ، جبکہ 4 ٹیموں کو راجستھان کے این سی آر اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔

دہلی۔این سی آر کی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اپنی کاروائی میں تیزی لاتے ہوئے، سی اے کیو ایم کے فلائنگ دستے، اچانک دورے کرنے کا عمل جاری رکھ کر، صنعتی اکائیوں، سی اینڈ ڈی سائٹوں، کاروباری/رہائشی اکائیوں ، ازحد فضائی آلودگی کا شکار علاقوں  کا پوشیدہ طریقے سے جائزہ لے کر، اور یومیہ بنیاد پر کمیشن کو اس کی رپورٹ پیش کرکے کمیشن کی قانونی ہدایات پر سختی کے ساتھ نفاذ میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

سی اے کیو ایم کی انفورسمنٹ ٹاسک فورس صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور فلائنگ دستوں کے ذریعہ کمیشن کو سونپی جانے والی دن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے فزیکل یا ورچووَل طریقے سے جائزہ میٹنگ کا اہتمام کر رہی ہے۔

کمیشن کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے سلسلے میں خلاف ورزیوں اور عدم تعمیل کے معاملات کا بہت سنجیدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایکٹ کے تحت دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انفورسمنٹ ٹاسک فورس ، فلائنگ دستوں کے ذریعہ رپورٹ کی گئیں، ہدایات پر عمل نہ کرنے والی تمام اکائیوں اور سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب پائی جانےوالی اکائیوں کو بند کرنے اور احتیاطی  تدابیر سے متعلق احکامات باقاعدگی کے ساتھ جاری کر رہی ہے، جو کہ قانون کے تحت تجوزیر کردہ اس طرح کی دیگر احتیاطی، اصلاحی اور تعزیری کاروائیوں سے بالاتر ہیں۔

4 دسمبر 2021 تک، فلائنگ دستوں کے ذریعہ 140 سے زائد مقامات کا معائنہ کیا جا چکا ہے اور ان فلائنگ دستوں کے ذریعہ تیار کردہ رپورٹوں کی بنیاد پر ، مختلف اکائیوں کے ذریعہ کی جانے والی سنگین خلاف ورزیوں  کی ، اکائیوں کو بند کرنے سمیت سخت کاروائیوں کے لیے شناخت کی جا رہی ہے۔

سی اے کیو ایم نے ریاستی حکومت کی انتظامیہ، سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی)  اور اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈس (ایس پی سی بی ایس) سمیت متعلقہ نفاذکاری ایجنسیوں کو بھی ، کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات کی تعمیل اور انہیں سختی کے ساتھ نافذ کرنے کو یقینی بنانے  اور اپنی کاروائی سے متعلق رپورٹ یومیہ بنیاد پر انفورسمنٹ ٹاسک فورس کو سونپنے کی صلاح دی ہے۔

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 13783



(Release ID: 1778322) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi