وزارت دفاع

بھارتی بحریہ۔ قومی کی تعمیر  کے لئے  اختراع

Posted On: 04 DEC 2021 7:32PM by PIB Delhi

یوم بحریہ 2021 کے موقع پر  نیوی ہاؤس میں قائم کئے گئے  انوویشن پویلین  کا افتتاح رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  4 دسمبر 2021 کو کیا۔ اس موقع پر  بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار بھی موجود تھے۔ اس پویلین میں دکھایا گیا ہے کہ  بھارتی بحریہ نے  کس طرح  خود کفیلی پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے  قوم کی تعمیر  پر زیادہ زور دیتے ہوئے یوم بحریہ کے  اس سال کے موضوع  ’’بھارتی بحریہ۔ قوم کی تعمیر کے لئے اختراع‘‘کے پیش نظر  اختراع اور  ملک میں  ساز و سامان تیار کرنے کی کوششوں  میں تال میل  اور  تعلیمی ادارے اور صنعت کے تعاون کیا ہے۔ انوویشن پویلین میں جن اختراعات کی نمائش کی گئی، وہ مشن رکشا گیان شکتی کے  وژن کے مطابق  بھارتی بحریہ کی  ان ہاؤس کوششوں کا نتیجہ تھیں اور  اسٹالوں پر چار اہم  پہلوؤں سے متعلق  نمائشن کی  گئی۔

صحت دیکھ ریکھ سے متعلق اختراعات کے اسٹال  میں  کچھ ’گیم چینجنگ میڈیکل اختراعات‘ کی نمائش کی گئی جن میں  آئی آئی ٹی ممبئی کے ساتھ مشترکہ طور پر  تیار کی گئیں اختراعات مثلاً  آئی سی یو میں  تحفظ میں اضافے کے لئے   آدینت اور آر ایس (او ٹو ری سائیکلنگ سسٹم)،   ایم آر ایس اے بیکٹریا پر  موثر نینو ٹیکنالوجی  استعمال کرنے  والا سنیٹائزر ، اے آئی پر مبنی نیبولائزر اور خصوصی طور پر دیہی / دور دراز کے علاقوں کے لئے  ٹیلی میڈیسن کے واسطے  ایک کم لاگت والا  ڈیجیٹل اسٹھیتواسکوپ  شامل ہیں۔ ٹکنالوجی تیار کرنے  کے لئے تعلیمی ادارے  کی شراکت داری سے متعلق اسٹال میں  ڈینٹل ڈوم، نو رکشک گاؤن،آٹونومس بوٹ اور کواڈ کوپٹر کی نمائش کی گئی جو کہ  بڑے پیمانے پر  مینوفیکچرنگ کے مقصد سے ایم ایس ایم ایز کے لئے  ان ہاؤس تیار کی گئی ٹکنالوجی کی لائسنسنگ کے واسطے  بھارتی بحریہ اور  راشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو)  کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کا نتیجہ ہے۔

انگیجنگ ودھ ینگ انڈیا اسٹال میں  نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی  (این ایف ایس کیو) کے تعاون سے  بھارتی بحریہ کے ذریعہ تیار  مصنوعات کی نمائش کی گئی ان میں  لمپیٹ  مائن   ڈٹیکشن سسٹم ، آگ بجھانے کے لئے  کیجڈ ڈرون ، آٹو نومس بیچ  چیک  سروے ڈیوائس (اے بی سی ڈی) اور پورٹیبل  یو ڈبلیو ڈائیور ڈلیوری سسٹم جو کہ  مزید بہتری لانے کے لئے  این ایف ایس یو کو سونپا جارہا ہے۔ ان اسٹیپ (انڈین نیوی اسٹوڈنٹس ٹیکنیکل انگیجمنٹ پروگرام) کے ذریعہ  مینٹر کی گئی آن لائن انٹرن شپ  سے ممتاز تعلیمی اداروں میں  طلباء کو کام سونپا جائے گا۔ اس میں  اسمارٹ فائر فائٹنگ سویٹ (ایمیٹی یونیورسٹی) انڈر واٹر ڈٹیکشن سسٹم الگورتھم (آئی آئی ٹی جموں) کی بھی نمائش کی گئی۔ اس کے علاوہ  بحریہ کے ایک افسر کے 10 سالہ بیٹے کے ذریعہ تیار کئے گئے کورونا یوگا گیم  کی نمائش کی گئی جس کو 26 جنوری 21 کو پی ایم راشٹریہ بال پراسکار سے  بھی نوازا گیا تھا۔خود کفیلی اور اس کے بعد کے لئے اختراع کے اسٹال  میں درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور برآمدات کے  امکان والے بھارتی بحریہ کی ملک کی تیار کی گئی  چیزوں کی نمائش کی گئی ۔ ان میں جیٹی انکلوژر کے ساتھ ٹیکٹیکل موبائل فائبر آپٹک کیبل، اپر ڈیک پینٹ، آٹونومس ماڈیولر انفلٹیبل ٹارگٹ

( اے ایم آئی ٹی)، ریموٹ ایمبیڈڈ سسٹم سپورٹ (آر ای ایس ایس) اور 30 ​​ایم ایم پری فریگمنٹڈ شیلز شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(6)NVR1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(5)DR8H.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)HZIJ.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 13764



(Release ID: 1778260) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi