وزارت آیوش

جڑی بوٹیوں کی کاشتکاری

Posted On: 03 DEC 2021 5:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 03 دسمبر 2021:

آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کرائی گئی ہے کہ وزارت خزانہ نے جڑی بوٹیوں سے متعلق کاشت کاری کو فروغ دینے کے لیے آتم نربھر بھارت کے تحت 4000 کروڑ روپئے کے بقدر کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ آیوش کی وزارت نے طبی خواص کے حامل پودوں کی کاشت کاری اور مارکیٹنگ کے لیے ایک ڈرافٹ اسکیم تیار کی ہے۔ تجویز کو کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔

وزارت آیوش، حکومت ہند نے طبی خواص کے حامل پودوں کی کاشت کاری کو فروغ دینے کے لیے مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم نیشنل آیوش مشن (این اے ایم) نافذ کی تھی۔ این اے ایم اسکیم کے ’’جڑی بوٹیوں‘‘ کے عنصر کے تحت، شناخت شدہ کلسٹرس/ علاقوں میں 140 ترجیحی جڑی بوٹیوں کی  بازار پر مبنی کھیتی  کو آندھرا پردیش سمیت پورے ملک میں  منتخبہ ریاستی نفاذکاری ایجنسیوں کے ذریعہ تعاون فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے۔اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق مندرجہ ذیل امور کے لیے تعاون فراہم کرایا گیا:

  1. کاشتکار کی زمین پر ترجیحی جڑی بوٹیوں کی کھیتی کے لیے
  2. معیاری پودکاری سے متعلق سامان کی سپلائی اور نشو و نما کے لیے بیک ورڈ لینکج کے ساتھ نرسریوں کے قیام کے لیے۔
  3. فارورڈنگ لنکیج کے ساتھ فصل تیار ہونے کے بعد کی انتظام کاری کے  لیے
  4. پرائمری پروسیسنگ، مارکیٹنگ بنیادی ڈھانچہ وغیرہ

جڑی بوٹیوں کی کاشت کے لیے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے، وزارت آیوش نے آندھرا پردیش سمیت پورے ملک میں ترجیحی پودوں کی کاشتکاری لاگت کی 30 فیصد، 50 فیصد اور 75 فیصد کے بقدر سبسڈی فراہم کی ہے۔ وزارت آیوش نے مالی برس 2015۔16 سے 2020۔21 کےدوران،  قومی آیوش مشن (این اے ایم) اسکیم کے ذریعہ جڑی بوٹیوں کی کاشت کے تحت آندھراپردیش میں 744.60 لاکھ روپئے کے بجٹ میں 4349 ہکٹیئر آراضی کو امداد فراہم کی ہے۔

اس کے علاوہ، نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ، وزارت آیوش، حکومت ہند ’’جڑی بوٹیوں کے تحفظ، ترقی اور ہمہ گیر انتظام کاری کے لیے مرکزی شعبے کی اسکیم‘‘ کے نام سے ایک اسکیم نافذ کر رہا ہے جس کے تحت مندرجہ ذیل سرگرمیوں کو تعاون فراہم کیا جاتا:

  1. تربیت/ ورکشاپ/سیمینار/ کانفرنس وغیرہ جیسی ا طلاعاتی تعلیم اور مواصلاتی (آئی ای سی)سرگرمیوں کے لیے ۔
  2. اِن سیٹو / ایکس۔ سیٹو تحفظ کے لیے
  3. مشترکہ جنگلاتی انتظام کاری کمیٹیوں (جے ایف ایم سی ایس)/پنچایتوں/ ون پنچایتوں/حیاتیاتی تنوع انتظام کاری کمیٹیوں (بی ایم سی ایس)/ سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی ایس)کے ساتھ روزگار کو مربوط کرنے کے لیے۔

فروغ سے متعلق سرگرمیاں جن میں جڑی بوٹی پیداواری نرسریوں کے قیام، مارکیٹنگ اور تجارت جیسے امور شامل ہیں۔

نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ،وزارت آیوش نے آندھرا پردیش اسٹیٹ بایوڈائورسٹی بورڈ کے لیے 02 تربیتی پروگراموں اور 01 نرسری پروجیکٹ کو تعاون فراہم کیا ہے۔ این ایم پی بی نے بھی مالی برس 2015۔16 اور 2020۔21 کے دوران آندھراپردیش میڈیسنل اینڈ ایرمیٹک پلانٹس بورڈ، آندھراپردیش کے لیے جڑی بوٹیوں کے ہمہ گیر استعمال اور تحفظ کے سلسلے میں حصہ داروں کے لیے ایک بیداری پروگرام کو تعاون فراہم کیا۔

نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)، وزارت آیوش جڑی بوٹیوں، خام مال اور غیر آیوش مصنوعات کے لیے مارکیٹ رابطہ کاری پیدا کرنے کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے۔ طبی خواص کے حامل پودوں/ جڑی بوٹیوں کے فروغ اور مارکیٹنگ کے لیے این ایم پی بی نے چرک موبائل ایپلی کیشن کے ساتھ ساتھ ایک ویب پورٹل کا بھی آغاز کیا ہے۔’’ای۔چرک‘‘ ملک بھر میں  طبی خواص کے حامل پودوں کے شعبے میں مصروف عمل مختلف حصہ داران، خصوصاً کاشتکاروں  کے درمیان معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرانے والا ایک پلیٹ فارم ہے۔ ’’ای۔چرک‘‘ اپیلی کیشن مختلف مقامی زبانوں کو سپورٹ کرتی ہے ، اس کے علاوہ یہ بھارت کی 25 جڑی بوٹی منڈیوں سے 100 جڑی بوٹیوں کی 15 روزہ بازاری قیمت فراہم کرتی ہے۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 13719



(Release ID: 1778150) Visitor Counter : 278


Read this release in: English