الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈیجیٹل انڈیا کا وژن یہ یقینی بنانے کےلئے ہے کہ انٹرنیٹ تمام ہندوستانیوں تک پہنچے اور انہیں طاقتور بنایا جائے:اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر



الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کی جانب سے اُسے کثیر لسانی انٹرنیٹ پر ورکشاپ

کثیر لسانی انٹرنیٹ کے شعبے میں ہندوستان کو سب سے آگے رکھنے کےلئے ایک روڈ میپ پر بات چیت

Posted On: 04 DEC 2021 7:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،04؍دسمبر؍2021:

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے کہا ہے ’’وزیر اعظم نریندر کا ڈیجیٹل انڈیا کا وژن یہ یقینی بنانے کےلئے ہے کہ انٹرنیٹ کی رسائی تمام ہندوستانیوں تک ہو اور اُنہیں با اختیار بنایا جائے۔اِس کے لئے کثیر لسانی انٹرنیٹ کوئی چیلنج نہیں، بلکہ ایک فوری ضرورت ہے۔‘‘وزیر موصوف نے یہ بات کثیر لسانی انٹرنیٹ پر الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعے منعقد ایک ورکشاپ میں کہی۔راجیو چندر شیکھر نے تمام ہندوستانیوں کو جوڑنے کےلئے ایک کثیرلسانی انٹرنیٹ رکھنے کی حکومت کی خواہش کو پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جدید ہندوستان کی تاریخ میں تعلیمی شعبے میں سب سے بڑی اصلاح –نئی تعلیمی پالیسی ،  تعلیم کے ذریعے کی شکل میں علاقائی زبانوں کا استعمال کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اس لئے یہ لازمی ہے کہ ڈیجیٹل شمولیات کو یقینی بنانے کےلئے انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم علاقائی زبانوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ انٹرنیٹ کو کثیر لسانی بنانے کے سیاسی ہدف کو حاصل کرنے کے لئے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے کی غرض سے الیکٹرونک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت صنعت کے ساتھ شراکت داری کرے گی۔

 

 

ہندوستان میں کثیر لسانی انٹرنیٹ پر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی غرض سے الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ’’کثیر لسانی انٹرنیٹ (تمام ہندوستانیوں کو جوڑنے والا:کھلا، محفوظ اور قابل اعتماد و جواب دہ انٹرنیٹ)‘‘ کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں گوگل، مائیکروسافٹ، موزیلا، زوہو کارپوریشن، ریڈِف، زین پلس کے نمائندوں سمیت پبلک اور پرائیویٹ دونوں اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا۔اس میں اکیڈمک صنعتی اکائیوں، ایم ای آئی ٹی وائی، نیشنل انفارمیٹک سینٹر اور نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا کے حکام بھی شریک ہوئے۔

ڈیجیٹل انڈیا مشن پر وزیر اعظم کے وژن کو ساجھا کرتے ہوئے راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ 2015ء میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانیوں کی زندگی کو بدلنے ، ڈیجیٹل کاروبار کے ساتھ اقتصادی مواقع میں وسعت لانے اور ہندوستان میں حکمت عملی پر مبنی صلاحیتوں کو بڑھانے کےلئے تین اہم نتائج کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا مشن کی شروعات کی تھی۔اس کا یہ بھی مقصد تھا کہ اس کے ذریعے انٹرنیٹ سمیت ٹیکنالوجی کے مستقبل کو ممالک کے ذریعے کچھ ایسی شکل دی جاسکے، جہاں کا معاشرہ کھلا ہوا ہے اور جو یکساں جمہوری اقدار کو ساجھا اور شہری حقوق کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ انٹرنیٹ بدستور ترقی کرتے ہوئے بہت اہم ہوتا جارہا ہے اور اگلے 400ملین انٹرنیٹ استعمال کرنے والے نیم شہری اور دیہی علاقوں سے ہوں گےکسی نقصان کے بغیر اور بلا امتیاز انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانا بہت اہم ہوجاتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملک کے طورپر انٹرنیٹ کو آگے لے جانا ایک فوری ضرورت ہے۔ زبان جاننے کی عدم اہلیت کسی بھی شہری کے بائیکاٹ کا سبب نہیں ہونا چاہئے۔ یہ بھی لازمی ہوجاتاہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر انٹرنیٹ کو تمام شہریوں کے لئے قابل رسائی بنانا چاہئے۔‘‘

اس موقع پر بولتے ہوئے، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں سیکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی نے کہا کہ انٹرنیٹ نے بڑی تعداد میں ہندوستانیوں تک پہنچ گیا ہے، تاہم بہت سے شہریوں تک اب  بھی اس کی رسائی نہیں ہو سکی ہے، کیونکہ زیادہ تر مواد انگریزی میں ہے۔ کثیر لسانی انٹرنیٹ کے ذریعے ہم 400 ملین سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو جوڑ سکتے ہیں۔

الیکٹرونکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے انٹرنیٹ گورننس ڈویژن  اور این آئی ایک آئی اور نیشنل انفارمیٹک سینٹر نے ایک پریزینٹیشن کے توسط سے کثیر لسانی انٹرنیٹ میں ہوئی پیش رفت کے بارے میں گفتگو کی، جسے 2003ء میں اقوام متحدہ کے تحت انفارمیشن سوسائٹی پر پہلے عالمی اجلاس (ڈبلیو ایس آئی ایس)میں شروع کیا گیا تھا۔ پریزینٹیشن میں اس بات پر بھی گہرائی سے تجزیہ کیا گیا کہ کثیر لسانی انٹرنیٹ کی سمت میں اپنے سفر میں ہندوستان کو کن مسائل کا سامنا ہے۔

ورکشاپ کے اہم مباحثوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس ہدف کو حاصل کرنے کےلئے اجتماعی طورپر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔نتیجتاً انہوں نے بازارمیں مختلف کھلاڑیوں کے لئے خاص طور سے بروزرس اور ای-میل خدمات فراہم کرنے والوں پر زور دیتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیں۔

سیشن کا اختتام کرتے ہوئے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ’’ ہندوستانی زبانوں میں بین الاقوامی ڈومین نام، سرچ انجن، ای میل ایشوز کے لئے بنیادی اور ڈھانچہ جاتی بلاک کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔حکومت کو جن عناصر کو کم کرنا ہے، وہ ہیں سرچ انجن اور ای میل ایڈریس اور اس پہل کو آگے بڑھانے کےلئے اسٹیک ہولڈرز کے عین مطابق ایک روڈ میپ شروع کیا جانا چاہئے۔‘‘ بین الاقوامی سطح پر منظوری اور کثیر لسانی انٹرنیٹ کے بنیادی ایشوز پر ایک روڈ میپ تیار کرنے کےلئے ایک اسٹیک ہولڈر ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔یہ سائبر تحفظ سے جڑے ایشوز کو بھی دیکھے گا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 13757)



(Release ID: 1778144) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi