وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا
Posted On:
03 DEC 2021 5:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 دسمبر 2021:
ماہی پروری ، مویشی پالن اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ معلوما ت فراہم کرائی گئی کہ ماہی پروری ، مویشی پالن اور ڈیری کی وزارت کا ماہی پروری کا محکمہ 2020۔21 کے مالی برس سے، پانچ برس کی مدت کے لیے ماہی پروری کے شعبے میں، 20050 کروڑ روکے بقدر کے اعلیٰ ترین تخمینہ کے ساتھ فلیگ شپ اسکیم ’’پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)‘‘ نافذ کر رہا ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی کے مقاصد ہیں: (1)ماہی پروری کےمضمرات کو ہمہ گیر، ذمہ داری ، مبنی بر شمولیت اور مساویانہ طور پر بروئے کار لانا، (2) توسیع، شدت، گوناگونیت اور زمین اور پانی کے مؤثر استعمال کے ذریعہ مچھلی کی پیداوار میں اضافہ کرنا(3) مچھلیوں کی نشوو نما کے بعد ویلیوچین کی جدید کاری اور اسے مضبوط بنانا اور کوالٹی کو بہتربنانا(4) ماہی گیروں کی آمدنی اور روزگار کے مواقع میں دوگنا اضافہ کرنا (5)زرعی مجموعی قدرو قیمت میں اضافہ (جی وی اے) اور برآمدات کے لیے تعاون میں اضافہ (6) ماہی پرور اور ماہی گیر حضرات کے لیے سماجی، فزیکل اور اقتصادی سلامتی میں اضافہ کرنا(7) افزوں ماہی پروری انتظام کاری اور ضابطے سے متعلق فریم ورک۔
ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کی وزارت کے ماہی پروری کے محکمہ نے آبی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں؛ اس میں سالانہ بنیاد پر 61 دنوں کی مدت کے لیے مشرقی اور مغربی ساحل سمندر میں بحری علاقے سے آگے بھارتی خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) میں ماہی گیری پر یکساں پابندی عائد کرنا، ماہی گیری کے لیے تباہ کن طریقہ کار پر پابندی عائد کرنا، چھوٹی مچھلیوں کو پکڑنے کے عمل کی حوصلہ شکنی، ندیوں اور سمندر میں ماہی پروری کو فروغ دینا، ماہی گیری سے متعلق سرگرمیوں کی گوناگونیت، بغیر ارادہ پکڑی گئی چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑنا، کچھوے کو آزاد کرنے والے آلات، ماہی گیری انتظام کاری منصوبے وضع کرنا اور انہیں نافذ کرنے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ضرورت کے لحاظ سے تعاون فراہم کرنا، گہرے سمندر میں ماہی پروری کو فروغ دینا اور بحری ماحول کو تحفظ فراہم کرنا جیسے امور شامل ہیں۔
ماہی پروری ، مویشی پالن اور ڈیری کی وزارت کے ماہی پروری کے محکمہ نے گذشہ مالی برس 2020۔21 اور جاری مالی برس 2021۔22 کے دوران ریاست اڈیشہ میں ماہی گیری اور بحری زراعت کی ترقی کے لیے ، پی ایم ایم ایس وائی کے تحت 440.56 کروڑ روپئے کے بقدر کی مجموعی لاگت کی حامل حکومت اڈیشہ کی تجاویز کو منظوری دی ہے۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 13719
(Release ID: 1778110)
Visitor Counter : 154