کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت ۔ یو اے ای، سی ای پی اے مذاکرات کا تیسرا دور دلی میں پیر سے شروع ہوگا
بھارت ۔ یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری سے دو طرفہ تجارت کوفائدہ ہوگا اور نئے روزگار پیدا ہوں گی: جناب پیوش گوئل
جناب پیوش گوئل نے بھارت۔ یو اے ای، سی ای پی اے مذاکرات کے بارے میں مختلف متعلقین کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا
Posted On:
03 DEC 2021 7:49PM by PIB Delhi
کامرس و صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یہاں بھارت ۔ یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ( سی ای پی اے) مذاکرات کےبارے میں مختلف متعقلین سے صلاح ومشورہ کرنے کے ایک حصےکے طور پر الیومینم ، تانبہ، کیمیکلز اور پیٹرول کیمیکلز صنعت کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
بھارت یو اے ای، سی ای پی اے مذاکرات کا تیسرا دور نئی دلی میں 6 سے 10 دسمبر 2021 تک منعقد کیا جائے گا، جس میں دونوں فریق مذاکرات مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ جناب پیوش گوئل نے صنعت کے نمائندوں کو یو اے ای کے ساتھ مجموعی ، اقتصادی اور کمرشیل تعلقات کو فروغ دینے میں سی ای پی اے کی اہمیت سے واقف کرایا، جس سے نہ صرف دو طرفہ تجارت کو فائدہ ہوگا بلکہ نئے روزگار بھی پیدا ہوں گے اور وسیع پیمانے پر سماجی و اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے۔
ان مذاکرات کے بارے میں معلومات فراہم کراتے ہوئے جناب گوئل نے صنعت کے تعاون کے جذبے کی ستائش کی اور صنعتی نمائندوں سے کہا کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں اسی جذبے کے ساتھ سی ای پی اے مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں اور ملک کی کثیر شعبہ جاتی اقتصادی ویلیو چین کی کلی ترقی میں تعاون کریں۔
وزیر موصوف نے لیبر کی کثرت والی صنعتوں کے لئے سی ای پی اے معاہدے سے ہونے والے ممکنہ فائدوں پر بھی زور دیا اور دیگر سب سے مختلف اقتصادی فائدوں کے بارے میں بھی بتایا جن میں سرمایہ کاری ، روزگار پیدا ہونے اور روزگار کے مواقع میں اضافہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی نمائندوں کو معاہدے کی اسٹریٹیجک اہمیت سے بھی واقف کرایا گیا جس میں گہرے دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور وسیع بازار تک رسائی کا احاطہ کیا گیا ہے ۔
متعلقین نے بھارت کی صنعت کے سروکاروں پر توجہ دینے کے لئے اور اس سلسلے میں بازار تک رسائی اور گھریلو حساسیت کے درمیان مجموعی توازن کو یقینی بنانے کے پیش نظر مثبت مادخل فراہم کرانے کے لئے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-13724
(Release ID: 1777982)
Visitor Counter : 150