کابینہ سکریٹریٹ

کابینہ سکریٹری  کی زیر صدارت، سمندری طوفان ’جواد‘ کی تیاریوں کی نگرانی کے لیے، این سی ایم سی کادوبارہ اجلاس

Posted On: 03 DEC 2021 6:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3 دسمبر 2021: 

کابینی سکریٹری جناب راجیو گوبا نے آج نئی دہلی میں بحران کےانتظامیہ کی قومی کمیٹی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی، جس میں سمندری طوفان "جواد"سے نمٹنے کے لیےریاستوں اور مرکزی وزارتوں/ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ یہ طوفان، 4 دسمبر کی صبح تک، شمالی آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے ساحل تک پہنچ جائے گا۔ اس کے بعد یہ مڑ کر مغربی بنگال کے ساحل کی طرف بڑھے گا۔ یہ طوفان اپنے ساتھ بھاری سے بہت زیادہ بارشں لے کر آئے گا۔ تند سمندری لہروں کے ساتھ اس میں90 سے100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتارسے ہوا چلنےکی توقع ہے۔

آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال اور انڈمان اور نکوبار جزائر کے چیف سکریٹریوں اور سینئر افسران نے، این سی ایم سی کو، اپنے ذریعہ کی گئ تیاری کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ یہ بتایا گیا کہ سمندر سے ماہی گیروں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں جاری ہیں۔ سمندری طوفان سے متاثر ہونے والوں کے لئے شیلٹرز کو تیار کر لیا گیا ہے اور نشیبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا کیا جا رہا ہے۔ اناج، پینے کے پانی اور دیگر ضروری سامان کو ذخیرہ کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔ بجلی، سڑکوں، پانی کی فراہمی اور دیگر ضروری خدمات کی دیکھ ریکھ اور بحالی کے لیے ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔ نقصانات کو کم کرنے کے لیے کھڑی فصلوں کی کٹائی بھی کی جا رہی ہے۔

این ڈی آر ایف نے ان ریاستوں میں کافی تعداد میں، ٹیمیں تعینات کی ہیں جو متاثر ہوسکتی ہیں اور اضافی ٹیمیں اسٹینڈ بائی پر ہیں۔ فوج اور بحریہ کی بچاؤ اور راحت کی ٹیمیں، بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے ساتھ، ضرورت کے مطابق تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔

ریاستوں اور مرکزی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے، کابینہ سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ تمام پروٹوکول پر عمل کیا جانا چاہیے، تاکہ جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان کی کوئی گنجائش ہی نہ رہے۔ کابینہ سکریٹری نے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام ماہی گیروں اور جہازوں، جو سمندر میں ہیں،سےمتعلق مطلوبہ ذمہ داری متعلقہ ریاستوں کو پوری کرنی چاہیے جس کے لیے ساحلی محافظ اور دیگر مرکزی ایجنسیاں، اس سلسلے میں، مطلوبہ مدد فراہم کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ ضروری خدمات کو کم سے کم وقت میں کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ بحال کیا جاسکتا ہے، جس کے لیے پیشگی کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عوامی پیغام رسانی کی جا سکتی ہے تاکہ اس مدت کے دوران طوفان کے راہ میں آنے والے لوگوں کو مناسب ہدایات اور رہنمائی فراہم کی جائے۔ ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ کووڈ ہسپتالوں کے بلاتعطل کام کو یقینی بنائیں۔

وزارتوں/محکمہ داخلہ، شہری ہوا بازی، بندرگاہوں، ریلوے، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں، پٹرولیم اور قدرتی گیس، بجلی اور ماہی پروری کے سیکرٹریوں اور سینئر افسران کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف، آئی ایم ڈی، آئی ڈی ایس ہیڈکواٹر اور اینڈی ایم اےکے افسران نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

*****

U.No.13706

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1777912) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Odia