وزارت دفاع

این سی سی ’پنیت ساگر ابھیان‘ کے تحت ساحلوں کو پلاسٹک اور دیگر طرح کے کچروں سے پاک کرنے کی ملک گیر مہم چلا رہے ہیں

Posted On: 03 DEC 2021 6:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03 دسمبر ، 2021/ نیشنل کیڈٹ کورز (این سی سی ) ساحلوں کو پلاسٹک اور دیگر طرح کے کچرے سے پاک کرنے نیز ان جگہوں کو صاف ستھرا کرنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے کی ایک ملک گیر مہم چلا رہے ہیں۔  ایک مہینہ طویل اس مہم میں مقامی آبادی اور آئندہ نسلوں میں  ساحلوں کی صفائی ستھرائی کی اہمیت کے پیغام کو عام کیا جائے گا۔ یہ مہم یکم دسمبر 2021 سے شروع کی گئی ہے۔

127 ساحلی ایریا این سی سی یونٹوں کے  کل 3.40 لاکھ کیڈٹس مہینہ بھر طویل اس سرگرمی میں حصہ لیں گے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی آئی آئی ٹی ممبئی، آی آئی ٹی چنئی ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی  این آئی ٹی کوزی کوڈ اور این آئی ٹی پڈوچیری کو بھی اس مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

۔۔۔

                 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –13718

 



(Release ID: 1777901) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi