جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے اور ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل نے صاف ستھری توانائی سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
03 DEC 2021 6:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،03 دسمبر ، 2021/
قابل تجدید توانائی کی ترقی کی بھارتی ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ تیار کرنے میں تکنیکی و مالی مہارت فراہم کرنے کے لیے ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹڈ (ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر آج دستخط کیے ہیں۔
مفاہمت نامے پر دستخط آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب پردیپ کمار داس اور ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب راجیو کمار وشنوئی نے کیے۔
مفاہمت نامے کے تحت آئی آر ای ڈی اے ، ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کے لیے قابل تجدید توانائی اور توانائی کی بچت کے پروجیکٹوں کی تکنیکی و مالی ذمہ داری برداشت کرے گا۔ آئی آر ای ڈی اے اگلے پانچ سال کے لیے قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کو تیار کرنے اور حاصل کرنے کا ایک لائحہ عمل تیار کرنے میں ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کی مدد کرے گا۔ آئی آر ای ڈی اے بھی اپنی تکنیکی و کمرشیئل مہارت ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کو دے گا ۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے کہا ’’اس مفاہمت نامے سے ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کو قابل تجدید توانائی کے میدان میں اپنے قدم جمانے میں مدد ملے گی جس کے پاس شمسی و ہوائی توانائی کے پروجیکٹ ہیں۔ یہ پروجیکٹ پن بجلی اورحرارتی بجلی کے علاوہ ہیں۔ اس سے معلومات کی منتقلی میں آسانی پیدا ہوگی جس سے صاف ستھری توانائی کے ذریعے ملک کی دیرپا ترقی کو آگے لے جانے میں تعاون حاصل ہوگا۔‘‘
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –13717
(Release ID: 1777900)
Visitor Counter : 143