صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈینگو وبا
Posted On:
03 DEC 2021 3:23PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے ماہرین کے مشورے سے ڈینگو معاملے کے علاج / بندوبست کے سلسلے میں قومی رہنما خطوط تیار کئے ہیں اور نافذ کئے جانے کے لئے انہیں تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ ان رہنما خطوط میں کیس کے علاج / بندوبست کے لئے اسپتالوں کی تیاری پر زور دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کیس بندوبست سمیت ڈینگو کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے سال 2021 کے دوران ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو وقتا فوقتا کل 15 مشاوری نوٹ جاری کئے گئے ہیں۔
سال 2021 میں (21 نومبر 2021 تک) ملک میں ڈینگو کے 164130 عاملات کی اطلاع ملی جبکہ 2019 میں یہ تعداد 205243 تھی اموات کی شرح میں 2008 سے ایک فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے جو کہ 2018 میں 0.2 فیصد مزید کم ہوئی اور 2019 میں 0.1 فیصد کم ہوئی۔ اس لئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ملک میں ڈینگو کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔
مچھر سے ہونے والی چھ بیماریوں یعنی ملیریا، کالا ازار، لمفیٹک فائیلاریاسز، ڈینگو، چیکن گونیا اور جاپانی انفسلائٹس کی روک تھام کے لئے ، ان امراض کی روک تھام سے متعلق قومی مرکز این سی وی بی ڈی سی قومی سطح کا پروگرام چلاتا ہے۔ ڈینگو اور مچھر سے ہونے والے دیگر امراض کے لئے پروگرام کے رہنما خطوط / ایکشن پلان عوامی صحت ماہرین اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے مشورے سے تیار کئے گئے ہیں۔
جہاں تک غیر متعدی امراض کا تعلق ہے، صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ قومی صحت مشن کے ایک حصے کے طور پر کینسر ذیابیطس، امراض قلب، (این پی سی ڈی سی ایس) کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے قومی پروگرام کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو تکنیکی اور مالی امداد فراہم کراتا ہے جو کہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے موصولہ تجاویز پر مبنی ہوتی ہے۔ این ایچ ایم کے تحت ملک میں عام غیر متعدی امراض یعنی ذیابیطس، ہائیپر ٹینشن اور عام کینسروں کی روک تھام ، ان پر قابو پانے اور جانچ کے لئے آبادی کی بنیاد پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان غیر متعدی امراض کی جانچ کے لئے آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹروں کے تحت بھی جانچ فراہم کرائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ صحت مند کھانے کی عادتوں کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے ذریعہ فٹ انڈیا تحریک نافذ کی جارہی ہے اور یوگا سے متعلق مختلف سرگرمیاں آیوش کی وزارت کے ذریعہ انجام دی جارہی ہیں۔
غیر متعدی امراض، ان کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے لئے دیگر وزارتوں / محکموں سمیت مختلف متعلقین کے مشورے سے کثیر شعبہ جاتی قومی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ ایکشن پلان میں 39 وزارتوں / محکموں کے لئے ایکشن کےنکات شناخت کئے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-13697
(Release ID: 1777847)