وزارت دفاع
ایس – 400 ٹریّمف میزائل سسٹم
Posted On:
03 DEC 2021 2:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3/دسمبر 2021 ۔ دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں جناب اسد الدین اویسی کو بتایا کہ 5 اکتوبر 2018 کو ایس – 400 سسٹم کی روس سے ڈیلیوری کے لئے ایک کانٹریکٹ پر دستخط کئے گئے ہیں۔
حکومت ان سبھی پیش رفت سے آگاہ ہے جن کا اثر دفاعی ساز و سامان کی خرید پر پڑسکتا ہے۔ حکومت ممکنہ خطرات، آپریشنل اور تکنیکی پہلوؤں کی بنیاد پر آزادانہ فیصلے کرتی ہے، تاکہ سکیورٹی سے متعلق سبھی طرح کے خطرات کے ازالے کے لئے مسلح افواج کو تیار رکھا جاسکے۔ ایس – 400 سسٹم کی ڈیلیوری اس کے لئے کئے گئے معاہدے میں مذکور ٹائم لائن کے مطابق ہوگی۔
ایس – 400 میزائل ایک بڑے علاقے کو مسلسل اور مؤثر ایئر ڈیفنس سسٹم دستیاب کرانے کے لئے اپنی آپریشنل صلاحیت کے اعتبار سے ایک مضبوط نظام ہے ۔ اس نظام کو شامل کئے جانے سے ملک کی ایئر ڈیفنس صلاحیت میں قابل ذکر اضافہ ہوگا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.13696
(Release ID: 1777834)
Visitor Counter : 209