زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کو فروغ

Posted On: 03 DEC 2021 5:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3 دسمبر ،2021

 

اس وزارت نے 2018-19 میں راشٹریہ کریشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی ۔آر اے ایف ٹی اے آے آر) کے تحت "انوویشن اینڈ ایگری انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ" کے نام سے ایک جزو شروع کیا ہے جس کا مقصد مالی مدد فراہم کرکے اور انکیوبیشن ایکو سسٹم کی پرورش کے ذریعہ اختراعات اور زرعی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں، اس وزارت نے اس پروگرام کے نفاذ کے لیے پانچ نالج پارٹنرز(کے پی ز) کو سینٹر فار ایکسی لینس اور 24 آر کے وی وائی ۔آر اے ایف ٹی اے آے آرایگری بزنیس انکیوبیٹرس (آر ا ے بی آئی) کو ملک بھر سے مقرر کیا ہے۔ اب تک، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں 646 اسٹارٹ اپس کو "انوویشن اینڈ ایگری-انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ" پروگرام کے تحت 100000 روپے کی فنڈنگ کے لیے مدد دی گئی  ہے۔ 69.92 کروڑ قسطوں میں 33.94 کروڑ روپے متعلقہ آراے بیزاور کے پیز  کو ان اسٹارٹ اپس کی فنڈنگ کےلئےجاری کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انڈین کونسل آف ایگریکل ریسرچ (آئی سی اے آر) سال 2016-17 میں شروع کئے گئے نیشنل ایگریکلچر انوویشن فنڈ (این اے آئی ایف ) نامی پروجیکٹ کے تحت زراعت  پر مبنی اسٹارٹ اپس کی مدد کر رہی ہے۔ اس کے دو اجزاء ہیں یعنی ایک انوویشن فنڈ اور دوسرا انکیوبیشن فنڈ اور نیشنل کوآرڈینیٹنگ یونٹ(این سی یو)۔

پہلا جزو:زونل ٹیکنولوجی مینجمنٹ یونٹس (10) اور انسٹی ٹیوٹ ٹیکنالوجی مینجمنٹ یونٹس(آئی ٹی ایم یو) 1999 میں قائم کئے گئے ہیں ۔آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹس اختراعات کو منظم کرنے، دانشورانہ اثاثوں کی نمائش، اور دانشورانہ املاک  سے متعلق معاملات کو آگے بڑھانے  اوراداروں میں ٹیکنالوجیز کا انتظام اور منتقلی/تجارتی کاری کے لیے سنگل ونڈو میکانزم فراہم کرتے ہیں۔

جزو دو میں ایگری بزنس انکیوبیٹر سینٹرز کا قیام اسٹیک ہولڈرز کو نئی ٹیکنالوجیز کی فراہمی کو تیز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایگری بزنس انکیوبیٹر سینٹرز ایگریکلچر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) اداروں کو تصدیق شدہ ٹیکنالوجیز کے انکیوبیشن/کمرشلائزیشن کے لیے مطلوبہ لنک فراہم کرنے کا نوڈل پوائنٹ ہیں۔ اب تک، 50 ایگری-بزنس انکیوبیشن سینٹرز(اے بی آئی سیز ) قائم کئے گئے ہیں اور این اے آئی ایف اسکیم کے تحت آئی سی اے آر پر کام کررہے ہیں۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

<><><><><>

ش ح-ا م-ج

13709U.No. :

 


(Release ID: 1777820) Visitor Counter : 117
Read this release in: English , Tamil