زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی شعبے کی ڈیجیٹلائیزیشن

Posted On: 03 DEC 2021 5:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3 دسمبر 2021:  سرکار نے ملک میں زرعی شعبے کی ڈیجیٹلائیزیشن کرنے نیز زرعی تکنیکی کاروبار کو بروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کئے ہیں جو کہ درج ذیل میں دیئے گئے ہیں:

  1. حکومت  نےزراعت کے ڈیجیٹل ایکو نظام(آئیڈیا) کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے جو وفاقی کسانوں کے ڈاٹا بیس کے لیے  تصویر کشی کرے گا اور جسے عوامی پیمانے پر دستیاب اعداد وشمار لے کر تیار کیا جارہا ہے جو کہ محتلف اسکیموں میں موجود ہے نیز اسے ڈیجیٹائزڈ آراضی کے ریکارڈ کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔ آئیڈیا اختراعی زرعی مرکوز حل تیار کرنے کی ایک بنیاد کے طور پر کام کرے گا جس میں ہندوستان میں زراعت کے لیے ایک بہتر نظام وضع کرنے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کی نمایاں حصہ رسدی ہوگی۔ یہ ایکو نظام خاص طور پر کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے تئیں موثر منصوبہ بندی کے لیے حکومت کی مدد کرے گا اور مجموعی طور پر اس سے زرعی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ مزید برآں، ٹیکنالوجی / آرکیٹیک/ اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور انھیں حکومت ہند کے ساتھ شراکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے نیز وفاقی فارمروں کے ڈیٹا بیس پر مبنی تصورات کے پروف تیار کرنے کے لیے انھیں دعوت دی گئی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے ایک عوامی نوٹس بھیجاری کیا گیا تھا جس میں مفاہمت نامے کے لیے تجاویز مدعو کی گئی تھی۔ کمپنی کو ایک سال کی مدت کے لیے قطعی طور پر پروبونو بنیاد پر مفاہمت نامے پر دستخط کرنے اور پی او سی تیار کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ پی او سی ان حلوں کی فہم میں مدد دے گا جنھیں دستیاب اعداد وشمار  استعمال کرتے ہوئے تیار کیاجاسکتا ہے اور ان میں سے کچھ ، اگر کسانوں کے لیے فائدے مند پائے گئے، کو قومی پیمانے پر رکھا جائے گا۔
  2. منصوبہ اسکیم کے تحت ،یعنی زراعت میں قومی ای-گورننس کا منصوبہ (این ای جی پی-اے)، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان پروجیکٹوں کے لیے فنڈ جاری کیے جاتے ہیں جو جدید ٹیکنالوجیوں کا استعمال پروجیکٹوں میں کر رہے ہیں جن میں مصنوعی انٹیلی جنس (اے آئی)، مشین لرننگ، (ایم  ایل)، روبوٹک، ڈرونس ، ڈاٹا اینلالیٹکس، بلاک چین وغیرہ شامل ہیں۔
  • iii. حکومت ہند نے قومی زرعی مارکیٹ(ای- این اے ایم) اسکیم شروع کی ہے جس کا مقصد کسانوں کو ان کی پیداوار کے لیے بہتر قیمتوں کے ساتھ ایک آن لائن شفاف مسابقتی بولی کا نظام وضع کرنا ہے، جس سے کسانوں کو پیداوار کی بہتر قیمت مل سکے گی۔ 29 نومبر 2021 تک 1.72 کروڑ سے زیادہ کسانوں اور 2.05 لاکھ سے زیادہ تاجروں نے ای- این اے ایم پلیٹ فارم پر اندراج کروایا ہے۔ اس کے علاوہ 18 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ایک ہزار منڈیوں کو ،29 نومبر 2021 تک ای- این اے ایم پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے۔
  • iv. کھیتی سے متعلق مشینری کے لیے سبسڈی کی گنجائش رکھنے کے لیے، گورنمنٹ نے ڈائریکٹ بینی فٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) پورٹل، مرکزی فارم مشینری کارکردگی ٹیسٹنگ پورٹل اور فارمس موبائل ایپ تیار کیا ہے۔
  1. ’زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ ‘ کے تحت فائنانسنگ کی سہولت کی ایک مرکزی شعبے کی اسکیم  ہے جو ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی اور آپٹک فائبر بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے ہے جو کہ اسکیم کے تحت احاطہ کئے گئے پروجیکٹوں کے لیے ایک اہل سرگرمی ہے۔ یہ اسکیم کٹائی کے بعد کے انتظامیہ کے بنیادی ڈھانچے اور کمیونٹی فارمنگ اثاثوں کو وضع کرنے کے لیے درج ذیل معاونت فراہم کرتی ہے۔
  • vi. زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) کے تحت بھوپال کے زرعی انجینئرنگ کے مرکزی ادارے (آئی سی اے آر- سی آئی اے ای) نے کرشی ینتر ایپ تیار کیا ہے جس کا مقصد زرعی انجینئرنگ کے شعبے میں تحقیق، کارروائیوں اور ٹیکنالوجی پھیلانے کے عوامل پر عملدرآمد کرنا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ صنعتکاروں کے ذریعے متناسب مکینکی طور پر تیار ٹیکنالوجی منتخب کی گئی ہے، آئی سی اے آر- سی آئی اے ای کے ذریعے اپنی ویب سائٹ پر ،ایک ویب پورٹل دستیاب کیا گیا ہے۔ یہ مشینوں کے انتخاب اور خریداری کے لیے دستیاب اختیارات میں صنعتکاروں کی مدد کرتا ہے۔ اس پورٹل میں یوزر اور ماہرین کے درمیان بات چیت کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی اے آر –سی آئی اے ای نے مندرجہ ذیل موبائل ایپس بھی تیار کئے ہیں:
    1. ’فارم میک‘ ایپ : یہ ایپ تمل ناڈو کی پانچ اہم فصلوں کے لیے مناسب فارم کی مشینری کے انتخاب کرنے کے لیے فیصلہ سازی کی معاونت فراہم کرنے سے متعلق ہے۔ اس میں اینڈرائڈ پلیٹ فارم میں 2250 کسٹم ہائرنگ سروس آپریٹرس کی وسیع نیٹ ورکنگ بھی  موجود ہے۔
    2. ’فارم سیفٹی‘:مختلف طریقہ بھی زرعی مشینری استعمال کے دوران حادثوں کو درگزر کرنے کے لیے یہ ایپ تحفظاتی رہنما خطوط اور سلامتی سے متعلق  ایپلی کیشن کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔
    3. چھت پر آبی کاشتکاری کے لیے آبی متوازن سیمولیشن (موبائل ایپ): یہ ایپ ان فیصلہ سازوں کو ڈیزائن کی ضروریات کے لیے سفارشات فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے جہاں چھت پر آبی کاشتکاری نظام اختیار کرنے سے پانی کی بچت اور آبی تحفظ ہوتا ہو۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

U.No.13704

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1777800) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Tamil