بھاری صنعتوں کی وزارت

ڈاکٹر مہندرناتھ پانڈے ، 4دسمبر 2021 کو گوا میں منعقدہونے والی گول میزکانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے


بھارت میں، الیکٹر ک گاڑیوں کی پسند کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی خاطر، کانفرنس کا انعقاد

یہ کانفرنس، بھارت میں الیکٹرک گاڑیو ں ، بیٹریز اور اعلیٰ ٹکنالوجی کے آٹو موٹِیو اجزا ء کی تیاری میں سرمایہ کاروں کو بھی راغب کرے گی

Posted On: 02 DEC 2021 3:39PM by PIB Delhi

بڑی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ڈاکٹر مہندرناتھ پانڈے  ، 4دسمبر  2021 کو گوا میں   ،بڑی صنعتو ں کی وزارت ( ایم ایچ آئی ) کی جانب سے منعقدہ ایکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لئے گول میز کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس کانفرنس میں ٹرانسپورٹ کے وزرااورچیف سکریٹریز  ، ریاستوں کے سینئر افسران ، آٹو موٹیو سیکٹر کے   سرکروہ صنعت کار ،اسٹارٹ اپس اورتکنیکی ماہرین شرکت کررہے ہیں ۔بڑی صنعتوں کے وزیر مملکت  جناب کرشن پال گرجرمہمان خصوصی کے طورپر موجود ہوں گے۔نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ اس کانفرنس کا مقصد بھارت میں  الیکٹرک گاڑیوں کی پسند کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا ہے اور  الیکٹرک گاڑیوں ، بیٹریز اور اعلیٰ ٹکنالوجی کے آٹو موٹیو اجزا  کی تیاری میں   سرمایہ کاری  کے لئے  راغب کرنا ہے۔

آٹوموٹیو کا شعبہ   بھارت کی اقتصادی ترقی کا اہم عنصر ہے اور  مینوفیکچرنگ سیکٹر میں  سب سے زیادہ  تعاون  کرنے والا شعبہ  ہے ۔ آٹو موٹیو صنعت   میں تعاون، بھارت کی جی ڈی پی کا  تقریباََ  6.4فیصد ہے  اور مینوفیکچرنگ شعبے کی جی ڈی پی میں  35فیصد ہے ۔اس کے علاوہ  یہ سیکٹر  روزگار فراہم کرنے والوں میں سب سے آگے ہے۔

دو پہیہ ،تین پہیہ اور ٹریکٹر  کی مینوفیکچرنگ میں  بھارت کا مقام  دنیا میں  اول نمبر پر ہے اور مسافروں  اور تجارتی  گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ میں  پانچواں  نمبر ہے۔ بھارت میں،اصل  آَلات کے مینوفیکچررس   (او ای ایم  ) کی توسیع   11.7 ارب  امریکی ڈالر  کی برآمدات   کے ساتھ  80.8 بلین امریکی ڈالر  ہے ۔آٹو کمپوننٹ  کاروبار کی توسیع   57 ارب ڈالر کی ہے، جس میں  15 ارب ڈالر  کی برآمدات ہوتی ہے اور 17.7  ارب ڈالر کی درآمدات ہوتی ہے۔  بھارتی آٹوموٹیو صنعت کا درجہ دنیا میں  11ویں مقام پر ہے۔ کیونکہ بھارتی آٹوموٹیوصنعت   جدید ترین آٹوموٹیو ٹکنالوجی  مصنوعات  میں نہیں بلکہ بڑے پیمانے پر کم قیمت ، کم ٹکنالوجی کی مصنوعات میں  کامیا ب رہی ہے۔ بھارت کا مقام  1.5  ٹریلین امریکی ڈالر  کے عالمی آٹوموٹیوتجارت میں  27  بلین  امریکی ڈالر  کی کل برآمدات کے ساتھ  بھارت کا حصہ  2فیصدسے  بھی کم ہے۔ جدید ترین آٹوموٹیواجزا میں بھارت کی شراکت داری عالمی سطح  پر 18فیصد کے مقابلے میں صرف 3فیصد ہے۔ عالمی شراکتداری  2030 تک  30فیصد تک بڑھنے کااندازہ ہے۔

وبا کے بعد کی دنیا میں آب وہوا کی تبدیلی پر نئے سرے سے زور دینے کے ساتھ عالمی آٹوموٹیومنظر نامے میں  وسیع تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے،جس میں مستقبل کی ٹکنالوجی  یعنی صفر اخراج  والی  گاڑیوں   کی  حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔الیکٹرانک گاڑیوں   میں  اختراع اورتکنیکی حصولیابیاں  اس تبدیلی میں   مدد گار رہی  ہیں۔  بھارت سرکار نے حال ہی میں ختم ہوئے  سی او پی 26 سربراہ اجلاس میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا ہے۔ بھارت سرکار آب وہوا  کی تبدیلی کے خدشات کے پیش نظر  اور  تیل کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لئے الیکٹرانک گاڑیوں  میں تبدیلی کی سمت میں تیزی لانے کے کام کو بڑھاوادےرہی ہے اور اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے  متعدد پالیسی ساز فیصلے  لئے  گئے ہیں۔

الیکٹرانک گاڑیوں   تک رسائی کو   بڑھانے کے لئے پالیسی ساز  پہل

الیکٹرانک گاڑیوں  اور اعلیٰ ٹکنالوجی کے آٹوموٹیو کی تیاری  اور لوگوں کی پسند  کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بڑی صنعت کی وزارت  54038 کروڑروپے  کی کل رقم کے ساتھ تین اہم اسکیموں  کا نفاذ کررہی ہے۔

1-الیکٹرک گاڑیوں  کو  تیزی سے اپنانے  اور اس کی تیاری میں تیزی لانے کے لئے بھارت  -2 (فیم انڈیا-2) منصوبے  پرخرچ 10000 کروڑروپے رکھا گیا ہے،جس میں پہلے سے سبسڈی فراہم کرکے   اورالیکٹرانک گاڑیوں کی چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کرکے الیکٹرانک گاڑیوں کی مانگ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ فیم -2  کے تحت سبسڈی  کے ذریعہ دس لاکھ الیکٹرک دو پہیہ،  پانچ لاکھ الیکٹرک   تین پہیہ ، 55 ہزار الیکٹر ک کار  اور  7090  الیکٹر بسوں کو مدددی جائے گی۔

2- ایڈوانسڈ  کیمسٹری سیل  ( اے سی سی ) کے  50 گیگاواٹ  گھنٹے  اور ‘‘ نیش ’’ اے سی سی  کے  5  گیگاواٹ  گھنٹے کے لئے  ملک میں  مینوفیکچرنگ سہولیات   کے قیام کی  حوصلہ افزائی کے لئے  18100 کروڑروپے کی رقم کے ساتھ اے سی سی پر قومی پروگرام  ، اس اسکیم کے تحت  کل 45 ہزار کروڑروپے کی سرمایہ کاری    کا اندازہ لگایا گیا ہے۔اس اسکیم سے  اے سی سی کے درآمداتی بل میں  150000 کروڑروپے کی کمی آئے گی۔ بھارت میں   اے سی سی بیٹری اسٹوریج کے لئے   مینوفیکچرنگ سہولیات  کے قیام کے لئے  گھریلو اور بین الاقوامی مینوفیکچرر سے تجویز مانگنے کے لئے 22 اکتوبر 2021 تجویز کی خاطر  اپیل ( آر ایف  پی ) جاری کیا گیا ہے۔ یہ تجویز اجلاس سے قبل  12 نومبر  2021  کو جاری کی گئی تھی، جس میں  20سے زیادہ  گھریلو  اور بین الاقوامی مینوفیکچررز   کی نمائندگی کرنے والے  100سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی ۔ بولیاں حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31دسمبر 2021  ہے۔

3- بھارت نے  اعلیٰ ٹکنالوجی کے حامل آٹو موبائل   اور آٹوموٹیو کمپوننٹ   کی تیاری کی حوصلہ افزائی کے لئے   25938  کروڑروپے کی رقم کے ساتھ آٹوموبائل  اور آٹوموٹیو اجزا کے لئے  پیداواری  رابطہ  ترغیبی  (پی ایل آئی) اسکیم  ۔ اندازہ ہے کہ 5 سال کی مدت میں  آٹو موبائل اور آٹوموٹیو کمپوننٹ صنعت کے لئے  پی ایل آئی اسکیم سے 42500 سے زیادہ کی  نئی  سرمایہ کاری ہوگی۔ پیداوار میں  2.3  لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کا اضافہ ہوگا اور 7.5 لاکھ سے زیادہ روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے علاوہ  عالمی آٹوموٹیو تجارت میں  بھارت کی شراکتداری میں  اضافہ ہوگا۔ آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ کے لئے   پی ایل آئی اسکیم اور رہنما ہدایات    23ستمبر 2021 کو نوٹی فائی کیا گیا تھا۔ پی ایل آئی اسکیم کے لئے   درخواست کا فارم  ، جدیدترین  آٹوموٹیو ٹکنالوجی مصنوعات کی فہرست اور درخواست طلب کرنے کے لئے  ونڈو 9  نومبر  2021  کو نوٹی فائی  کیا گیا ہے  اور  10 نومبر  2021  کو سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔درخواست  طلب کرنےکی نوٹس کے لئے ونڈو  11 نومبر  2021سے  9جنوری 2022 تک کھلا ہے۔

دیگر پالیسی سے متعلق  اقدامات  

الیکٹرانک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی جانب سے دیگر اہم اقدامات میں  ای وی  پر  جی ایس ٹی  12سے  کم کرکے  50 فیصد  کرنا ،الیکٹرانک گاڑیوں کی خریداری کے لئے   سودی قرض  میں  کٹوتی  ،  ای وی چارجنگ کی خدمات  کے لئے  لائسنس کو ختم کرنا ، ای وی چارجنگ کے اسٹیشنوں کے التزام کے لئے بلڈنگ  بائلاز کو ڈ اور ٹاؤن  پلاننگ ضابطوں میں ترمیم ،  ای وی کے لئے  گرین لانسنس  پلیٹ وغیر ہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ  ریاستوں  میں  ای وی کی پسند کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس کی  تیاری کے لئے   سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی خاطر  مختلف ریاستی حکومتو ں نے  پالیسیاں  بنائی ہیں۔

 

 

 

ش ح۔ع ح ۔رم

U-13681

 



(Release ID: 1777567) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi