وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت نے ‘‘ کلا سنسکرتی وکاس یوجنا(کے ایس وی وائی) کے تحت بودھ/ تبتی ثقافت اور فن کے فروغ کے لئے مالی امداد سے متعلق اسکیم کانفاذ کیا ہے

Posted On: 02 DEC 2021 5:51PM by PIB Delhi

 

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

ثقافت کی وزارت نے بودھ/ تبتی تنظیموں کی رضا کار تنظیموں کو مستحکم بنانے  کے مقصد سے ، بودھ/ تبتی ثقافت اور فن کے فروغ کے لئے مالی امداد سے متعلق اسکیم کے طور پر معروف مالی گرانٹ اسکیم نافذ کی ہے۔ ان تنظیموں میں متعلقہ شعبوں میں تحقیق اور بودھ/ تبتی ثقافت اور روایات کی تشہیر اور سائنسی ترقی میں مصروف مونا سٹریز بھی شامل ہیں۔

 اس اسکیم کے تحت، ملک کے کسی بھی حصہ میں واقع بودھ/ تبتی ثقافت اور روایات کے سائنسی فروغ اور تشہیر میں مصروف مونا سٹریز سمیت رضا کار / بو دھ اور تبتی تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ کسی بھی تنظیم کے لئے فنڈ کی مقدار 30 لاکھ  روپے سالانہ ہے۔ مذکورہ اسکیم سے متعلق ماہرین کی صلاح کار کمیٹی (ای اے سی) کو اس اسکیم کے لئے منظور شدہ حد سے زیادہ کی رقم لیکن ایک کروڑ روپے سے کم کی سفارش کرنے کااختیار حاصل ہے۔

****************

(ش ح۔ ع  م   ۔ رض)

U NO:13674



(Release ID: 1777542) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Urdu , Tamil