مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ڈی ڈی اے کی لینڈ پولنگ پالیسی کے تحت اب تک 6936.6 ہیکٹر اراضی رجسٹرڈ

Posted On: 02 DEC 2021 4:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 دسمبر 2021: 

دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) نے مطلع کیا ہے کہ زون- ایل، این، کے-I، پی-I اور پی-II کے 104 گاؤں کے لیے زمین کی پالیسی میں حصہ لینے کے لیے, پورٹل 24 دسمبر 2021 تک کھلا ہے اور اس کی حیثیت درج ذیل ہے:

زون

موصول شدہ درخواستوں کی تعداد

اندراج شدہ ارضی(ہیکٹر میں)

کے I-

179

239.6

ایل

1,514

2,000.4

این

3,546

3,372.8

پی- II

1,408

1,320.1

پی- II

0

0

جے

2

3.7

میزان

6,649

6,936.6

 

موجودہ اراضی پالیسی اور اس کے ضوابط بالترتیب 11نومبر 2018 اور 24 نومبر2018 کو مطلع کیے گئے تھے۔ مقررہ اہلیت کے معیار کے مطابق، سیکٹر کو ترقی کے لیے اہل بنانے کے لیے، سیکٹر کے اندر ترقی پذیر علاقے کی کم از کم 70فیصد ملحقہ پولڈ اراضی، بغیر کسی بوجھ کے، ضروری ہے۔ ڈی ڈی اے نے مطلع کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے، زمینداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باقاعدہ پیش رسائی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ انھیں پالیسی اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔ زمین کی پالیسی یا اس کے ضوابط میں ترمیم کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ مزیدبرآں، ڈی ڈی اے نے مطلع کیا ہے کہ ابھی تک زمین کے حصول کا کوئی عمل شروع نہیں کیا گیا ہے۔

یہ معلومات، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.13647

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1777500) Visitor Counter : 126


Read this release in: English