جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

بھارت نے غیر روایتی ایندھن کے وسائل سے نصب شدہ 40 فیصد بجلی صلاحیت کا نشانہ حاصل کیا

Posted On: 02 DEC 2021 6:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02 دسمبر، 2021/ کاپ 21 نے قومی سطح پر طے شدہ تعاون این ڈی سی کے حصے کے طور پر بھارت نے 2030 تک غیر روایتی توانائی کے وسائل سے اپنی نصب شدہ 40 فیصد بجلی صلاحیت کا نشانہ حاصل کرنے کا عزم کیا تھا۔ ملک نے نومبر 2021 میں یہ نشانہ حاصل کر لیا۔ آج ملک کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت 150.05 گیگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی نصب شدہ  صلاحیت پر مبنی نیوکلیائی توانائی 6.78 گیگا واٹ ہے۔ اس طرح توانائی کی نصب صلاحیت پر مبنی کل غیر روایتی ایندھن 156.83 گیگا واٹ ہے جو 390.8 گیگا واٹ کل بجلی صلاحیت کا 40.1 فیصد ہے۔ یہ صلاحیت حال ہی میں اختتام پذیر کوپ 26 میں وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق ہے کہ حکومت سال 2030 تک غیر روایتی ایندھن کے وسائل سے بجلی کی نصب شدہ صلاحیت 500 گیگا واٹ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –13665

 



(Release ID: 1777499) Visitor Counter : 264


Read this release in: English , Hindi , Telugu