مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سنٹرل وسٹا ڈویلپمنٹ/ری ڈیولپمنٹ ماسٹر پلان کے تحت، تاریخ کے مطابق صرف 4 پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے

Posted On: 02 DEC 2021 4:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 دسمبر 2021:  سنٹرل وسٹا ڈویلپمنٹ/ری ڈیولپمنٹ ماسٹر پلان کے تحت صرف 4 منصوبے یعنی نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کی تعمیر، سنٹرل وسٹا ایونیو کی تعمیر نو،1، 2 اور 3 کامن سنٹرل سیکرٹریٹ بلڈنگز کی تعمیر اور نائب صدر کی رہائش گاہ کی تعمیر پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

پروجیکٹ کا نام

تخمینی لاگت (کروڑ روپئے میں)

ابھی تک خرچ ہوئی رقم (کروڑ روپئے میں)

تک مکمل ہونے کا تخمینہ

حاصل شدہ پیشرفت

پارلیمنٹ کی نئی عمارت

971

340.58

اکتوبر 2022

35فیصد

سینٹرل وسٹا ایونیو کی تعمیر نو

608

190.76

دسمبر 2021

60فیصد

1، 2 اور 3 کامن سنٹرل سیکرٹریٹ بلڈنگز

3,690

7.85

نومبر 2023

وسائل کو متحرک کرنے اور سائٹ کی تیاری جاری ہے۔

نائب صدر کی رہائش گاہ

208.48

15

نومبر 2022

وسائل کو متحرک کرنے اور سائٹ کی تیاری جاری ہے۔

 

جاری مالی برس 2021-22 میں سنٹرل وسٹا کی ڈیولپمنٹ/دوبارڈیولپمنٹ کے کاموں کے لیے 1289 کروڑ روپئےمختص کیے گئے ہیں۔

نئی پارلیمنٹ کی عمارت یا سینٹرل وسٹا میں دیگر عمارتوں کی تعمیر کے لیے، کوالٹی نیزلاگت پر مبنی بولی کا طریقہ اختیار نہیں کیا گیا ہے۔ بولی کے لیے کوالٹی نیزلاگت پر مبنی طریقہ، صرف سینٹرل وسٹا کی ڈیولپمنٹ/دوبارڈیولپمنٹ کے لیے جامع فن تعمیر اور انجینئرنگ کی منصوبہ بندی کے لیے کنسلٹنٹ کی شمولیت کے لیے اپنایا گیا ہے۔

سنٹرل وسٹا میں جاری کاموں نے 10000 سے زیادہ ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند کارکنوں کو سائٹ اور آف سائٹ پر براہ راست ذریعہ معاش کے مواقع فراہم کیے ہیں اور 24.12 لاکھ سے زیادہ افرادی دن کا روزگار پیدا کیا ہے۔ اس کے علاوہ سیمنٹ، سٹیل اور دیگر تعمیراتی سامان کی تیاری اور نقل و حمل میں خاطر خواہ روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ سنٹرل وسٹا کی ڈیولپمنٹ/دوبارڈیولپمنٹ کے یہ کام کریں

ملک کی معیشت میں اپنا حصہ رسدی کریں گے اور آتم نربھر بھارت کے لیے ہمارے عزم کو پورا کرنے میں مدد کریں گے۔ ایم پی ایل اے ڈی ایس اسکیم کے ساتھ سینٹرل وسٹا ڈیولپمنٹ/ری ڈیولپمنٹ کے کاموں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسکے علاوہ علیحدہ طور پر، مرکزی کابینہ نے 10 نومبر 2021 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں، مالی سال 2021-22 کے بقیہ حصے اور مالی سال 2022-23 سے مالی سال 2025-26 تک جاری رکھنے کے لیے، ایم پی ایل اے ڈی اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس) کو 17,417 کروڑ کے تخمینی خرچ کے ساتھ بحال کر دیا ہے۔۔

یہ معلومات، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

*****

U.No.13646

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1777498) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Telugu