سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

پی ایم گتی شکتی - قومی ماسٹر پلان

Posted On: 02 DEC 2021 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 دسمبر 2021:  اکتوبر2021 میں، اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے مختلف اقتصادی زونوں کو ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی غرض سے، پی ایم گتی شکتی - قومی ماسٹر پلان کی ترقی کی تجویز کو منظوری دی تھی۔ پی ایم گتی شکتی - قومی ماسٹر پلان، اقتصادی زونز اور ان کی مدد کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کے روابط کی بصری تصویر کشی کرے گا جس کا مقصد تمام ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کو مربوط کرنا اور افراد،اشیاء و ساز وسامان اور خدمات کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت کے لیے موجودخلا کو دور کرنا ہے۔

پی ایم گتی شکتی - قومی ماسٹر پلان کے تحت، اقتصادی زونز سے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی بنیادی ٖڈھانچے کا کوئی مالی اثریاتی تعلق نہیں ہے کیونکہ متعلقہ لائن کی وزارتیں/محکمے اپنی متعلقہ اسکیموں/پروگراموں کے تحت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق، اقتصادی زونز کی خدمت کرنے والے، اپنے متعلقہ بنیادی ٖڈھانچے کے پروجیکٹوں کے لیے رقوم ​​حاصل کریں گے۔

پی ایم گتی شکتی این ایم پی پورے ملک میں جامع منصوبہ بندی اور ترقی لائے گا۔ یہ اقتصادی زونز کو ملٹی موڈل بنیادی ٖڈھانچے کی کنیکٹیوٹی کی مکمل مرئیت فراہم کرے گا اور اس طرح ملک میں مینوفیکچرنگ کا حصہ بڑھانے، مینوفیکچرنگ اور خدماتی صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کی تکمیل میں مدد کرے گا، جس کا اپ گریڈیشن اور افرادی قوت کی مہارت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی پیشرفت پر نمایاں اثر پڑے گا۔

پی ایم گتی شکتی این ایم پی کو، بی آئی ایس اےجی-این کے ذریعے تیار کردہ جیوگرافیائی معلوماتی نظام (جی آئی ایس) پر مبنی پلیٹ فارم میں تیار کیا گیا ہے تاکہ انتظامی حدود، اقتصادی زونز، بنیادی ڈھانچے اور افادیت وغیرہ کے احاطے پر مشتمل پورے ملک میں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا وسیع تر بصری عکاسی فراہم کیا جا سکے۔ یہ، پلان کی منصوبہ بندی، جائزہ لینے اور نگرانی کرنے میں اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے لیے، جی آئی ایس پر مبنی ایک ای آر پی نظام ہے۔

پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے جیوگرافیائی معلولاتی نظام (جی آئی ایس) پر مبنی پلیٹ فارم، نیٹ ورک منصوبہ سازوں کو دستیاب مقامی تجزیہ کی صلاحیت کے ذریعے، بہتر فیصلہ سازی کو یقینی بنائے گا۔ یہ پورٹل، منصوبہ بندی، اجازتوں اور پراجیکٹ کےانتظامی نظام کے لیے تجزیاتی ٹولز فراہم کرے گا جو مرکز اور ریاستی سطح پر انفرادی تنظیموں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ نہ صرف ماسٹر پلان کی بصری عکاسی فراہم کرے گا بلکہ ای پی آئیز کے ذریعے ان وزارتوں کے موجودہ اعدادوشمارکی بنیاد کے ساتھ، حقیقی وقت پر ہونے والی جسمانی پیش رفت کو بھی مربوط کرے گا۔

اسےملک میں، حالیہ برسوں میں کئی بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، بشمول بھارت مالا، ساگرمالا، جل مارگ وکاس اور اڑے دیش کا عام شہری (اڑان)؛ ریگولیٹری، آئی ٹی اور عمل میں اصلاحات (جیسے جی ایس ٹی کا تعارف، ٹول پلازہ پر وقت کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے الیکٹرانک ٹول کلیکشن سسٹم-فاسٹیگ)؛ ای- سنچت کے ذریعے پیپر لیس ایگزم تجارتی عمل کا تعارف وغیرہ جیسےلاجسٹکس کے عوامل اور کارکردگی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

پہلے سے اٹھائے گئے/منصوبہ بند اقدامات کو مربوط کرنے اور ان کی پیشرفت کے لیے، 'پی ایم گتی شکتی - قومی ماسٹر پلان(اینایم پی)' کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ مختلف اقتصادی زونوں کو آخری سرے تک، ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے جو کہ اقتصادی ترقی کی بنیاد ہو گی۔

یہ معلومات، آج لوک سبھا میں، سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزیوزیر جناب نتن گڈکری نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13645

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1777496) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Tamil