جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ملک میں شمسی توانائی کی پیداوار میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات

Posted On: 02 DEC 2021 5:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02 دسمبر، 2021/31.10.2021 کو بجلی کی مجموعی صلاحیت میں شمسی توانائی کی صلاحیت 12.20 فیصد تھی اور بجلی مکس کے سلسلے میں یہ 4.37 فیصد تھی۔ یہ اعداد و شمار 21-2020 کے لیے ہے۔

ملک میں شمسی توانائی کی پیداوار میں اضافے کے لیے جو اہم اقدام کیے گئے ہیں  وہ اس طرح ہیں :

  • سال 2022 تک قابل تجدید سرکاری خرید کی ذمہ داری کے لیے سلسلے کا اعلان؛
  • خود کار وسیلے کے تحت 100 فیصد تک غیرملکی راست سرمایہ کاری کی اجازت؛
  • 30 جون ، 2025 تک شروع کیے جانے والے پروجیکٹوں کے لیے شمسی و ہوائی بجلی کی بین ریاستی فروخت کے لیے بین ریاستی ترسیل نظام کے چارجز کی معافی؛
  • آر ای ڈیولپرز کو  زمین اور ٹرانسمیشن فراہم کرنے کے لیے شمسی پارکوں کا کا قیام؛
  • پردھان منتری کسان ارجا سرکشا ایوم اتتھان مہابھیان ، سولر روف ٹاپ کے دوسرے مرحلے ، 12000 میگا واٹ سی پی ایس یو اسکیم کے دوسرے مرحلے جیسی اسکیمیں؛
  • گرین اینرجی ، کاریڈور اسکیم کے تحت قابل تجدید بجلی کے انخلاء کے لیے ذیلی اسٹیشن کی نئی صلاحیت پیدا کرنا اور نئی ترسیلی لائنیں بچھانا؛

یہ  جانکاری بجلی ، نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے لوک سبھا میں آج ایک تحریر ی جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔

                  

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –13662

 



(Release ID: 1777491) Visitor Counter : 124


Read this release in: English