سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک کی تعمیر میں کرمب ربر کا استعمال
Posted On:
02 DEC 2021 3:54PM by PIB Delhi
ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ربر ٹائروں کے نپٹان کے مسئلے اور بٹومنس پیومنٹ کورسز میں اس کے استعمال کے فائدوں سے بھی واقف ہے۔کرمب ربر اور دیگر ایڈیٹیو ملانے سے موڈیفائڈ بٹومن کا کام عام بٹومن کے مقابلے میں بہتر ہوتا ہے۔ انڈین روڈ کانگریس (آئی آر سی) نے آئی آر سی : ایس پی: 53’’سڑک تعمیر میں موڈیفائڈ بٹومن کے استعمال سے متعلق رہنما خطوط ‘‘ شائع کئے ہیں۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت بٹومنس پیومنٹ کورسز میں ایسے موڈیفائڈ بٹومن کے استعمال کے لئے وقتاً فوقتاً رہنما خطوط جاری کرتی ہے۔ کرمب ربر موڈیفائڈ بٹومن فلیکسیبل پیومنٹ کے ویئرنگ کوٹ میں استعمال کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-13637
(Release ID: 1777488)
Visitor Counter : 187